پاکستان کی مختلف یونیورسٹیز کیلئے 1000 افغان طلبہ سکالرشپس کیلئے اہل قرار

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے طلبا ء کے تعلیمی وظائف کیلئے لیے گئے ٹیسٹ کے رزلٹس کا اعلان کردیا، افغانستان کے 1 ہزار طلبہ و طالبات کو پاکستان کی مختلف یونیورسٹیز میں اسکالر شپس ملیں گی۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تعلیمی وظائف کیلئے16 ہزار سے زائد افغان طلباء نے درخواستیں جمع کروائی تھیں، امیدواروں کی جانچ کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے تعاون سی کی گئی۔

کامیاب امیدواروں میں سے50پی ایچ ڈی پروگرام کیلئے ، 150 ماسٹرز کیلئے، 800 طلباء انڈر گریجوایٹ پروگرام کیلئے، منتخب کیے گئے ہیں۔

افغان طلباء کیلئے اسکالر شپ پروگرام کا آغاز 2009 میں کیا گیا تھا، اب تک اس پروگرام کے تحت ساڑھے چار ہزار طلباء پاکستان کی مختلف جامعات سے تعلیم حاصل کرچکے ہیں۔

ایچ ای سی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد افغانستان میں امن و استحکام لانا ہے، اس سلسلے میں بین الاقوامی سطح پر ہونے والے اقدامات میں پاکستان بھی پڑوسی اور خطے میں استحکام کیلئے اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔

اس پروگرام کے تحت مستفید ہونے والےطلباء افغانستان کے مختلف سرکاری محکموں اور وزارتوں میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں، میڈیکل فیلڈ میں تعلیم حاصل کرنے والے ڈاکٹروں نے کورونا وائرس کی وباء کے دوران اپنے ملک کے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >