ایچ ای سی 24 ارب روپے کے اسکالرشپ پروگرام سےمتعلق معلومات اور طریقہ کار

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے 24 ارب روپے کے اسکالر شپ پروگرام کے لیے آن لائن پورٹل کھول دیا گیا ہے، اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں ایچ ای سی کے حکام نے چیئرمین کمیٹی کو احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا بتایا کہ سکالرشپ پروگرام کے لئے 125 پبلک سیکٹر جامعات کے طالب علم درخواست دے سکتے ہیں۔

اہم انفارمیشن:
کل سکالرشپس: 50000
ٹوٹل بجٹ: 24 ارب
کون اپلائی کرسکتا ہے؟ جس کی فیملی کی آمدن 45 ہزار سے کم ہے
سکالرشپ کی مالیت: تمام ٹیوشن فیس اور 4000 روپے ماہانہ وظیفہ

چیئرمین کمیٹی کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے حکام نے بتایا کہ وہ طالب علم جن کی فیملی انکم 45 ہزار روپے سے کم ہے وہ سکالرشپ پروگرام کے لئے درخواست دینے کے اہل ہیں، انہوں نے بتایا کہ تعلیمی سال 2019-20ء میں 50 ہزار 762 طلبا کو 4 اعشاریہ 827 ارب کی اسکالر شپس دی گئی ہیں۔

ایچ ای سی کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہر سال احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کے ذریعے کم آمدن والے گھرانوں کے 50 ہزار طلبا کو وظائف دیے جائیں گے، اسکالر شپ میں 100فیصد ٹیوشن فیس اور 4 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ شامل ہے، اس 4 سالہ پروگرام سے 2 لاکھ طلبا مستفید ہوں گے جبکہ اس پروگرام کا دائرہ کار چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی پبلک سیکٹرز جامعات تک پھیلایا گیا ہے۔

ایچ ای سی کے حکام کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے بعد چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آن لائن درخواست کا معاملہ بھی مشکل کام ہے کیوں کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ اور وائی فائی کی سہولت موجود نہیں ہے، تاہم چیئرمین کمیٹی نے ایچ ٹی سی حکام کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ وہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے طالبعلموں کو اس پروگرام میں شامل کرنے کے لئے اخبارات میں اشتہارات دیں تاکہ وہ بھی اس پروگرام سے استفادہ کر سکیں۔

سکالرشپ پروگرام کیلئے کیسے اپلائی کرنا ہوگا؟

سکالرشپ پروگرام کیلئے اپلائی کرنے کیلئے ہائرایجوکیشن کی ویب سائٹ کے اس لنک پر لاگ ان ہوں۔

اگر آپ کا اکاؤنٹ نہیں بنا تو "سائن اپ "پر کلک کرکے نیا اکاؤنٹ بنالیں۔سائن اپ کا لنک آپ کو لاگ ان کے نیچے ہی مل جائے گا۔ نیا اکاؤنٹ بنانے کے بعد اگلا مرحلہ آپ کو اپنی انفارمیشن دینے کا آئے گا جس میں آپ کو اپنی تعلیمی قابلیت، تاریخ پیدائش، نام، ڈومیسائل، خاندان سے متعلق معلومات اور دیگر انفارمیشن دینا ہوں گی


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >