ایچ ای سی نے پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلباء کو خوشخبری سنا دی

ایچ ای سی نے پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلباء کو خوشخبری سنا دی

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے والے طلبا کے لیے ایم ایس یا ایم فل کرنے کی شرط ہوا کرتی تھی، جسے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ختم کردیا گیا ہے اور اب طلباء بی ایس کے بعد براہ راست پی ایچ ڈی میں داخلہ لے سکیں گے۔

اس حوالے سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین طارق بنوری کا کہنا تھا کہ بیچلرکی 2سالہ ڈگری کا نام ایسوسی ایٹ ڈگری کرتے ہوئے کریڈٹ بیس سسٹم کو لاگو کردیا گیا ہے، جس کے بعد طلبہ کو پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے کے لئے ایم ایس یا ایم فل کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یونیورسٹیوں میں پروفیسرز نہ ہونے کے باوجود طلباء کو پی ایچ ڈی میں داخلے دیے ہیں، پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے والے طلبا کے لیے 50 فیصد کورسز یونیورسٹی کے اندر اور ریگولر پروفیسرز ہونا لازمی ہو گا۔

چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن طارق بنوری کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی سے پاس آؤٹ ہونے کے بعد طلبا کے لیے بڑی مشکل نوکری کا حصول ہوتی ہے، جس کی بڑی وجہ اور اس کے ساتھ پریکٹیکل کا نہ ہونا ہے لیکن اب کورس کے ساتھ پریکٹیکل بھی شامل کر دیا گیا ہے، جس کے بعد طلباء کو نوکری کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>