نیا تعلیمی سال اپریل کی بجائے کب سے شروع ہو گا؟
نیا تعلیمی سال اپریل کی بجائے اگست میں شروع ہو گا، وفاقی حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کے لیے تعلیمی سیشن 2020-21 کا کیلنڈر جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق نیا تعلیمی سال اپریل کی بجائے اگست میں شروع ہو گا، نیا تعلیمی سال 2 اگست 2021 سے شروع ہو گا۔
تعلیمی سیشن 2020-21 کے جاری کیلنڈر کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کو ایک ماہ کر دیا گیا ہے جو 2 جولائی سے 31 جولائی تک کے لیے ہوں گی، پہلے کی طرح موسم گرما کی تین ماہ کی چھٹیاں نہیں دی جائیگی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کلاسوں کے امتحانات کا شیڈول بھی سامنے آگیا ہے، جس کے مطابق 5ویں اور آٹھویں کلاس کے امتحانات 18 مئی سے 31 مئی تک ہوں گے جبکہ پہلی جماعت سے چوتھی کے ساتھ ساتھ 6ویں اور 7ویں کلاسوں کے امتحانات یکم جون سے 15 جون تک ہوں گے اور نتائج کا اعلان 30 جون کو کیا جائے گا۔
Academic year for schools will start this year from August. Private school are free to use any text book that is in conformity with Single National Curriculum and has NOC from provincial government https://t.co/nMOBpKlri8
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) January 28, 2021
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایک ٹویٹ میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے بارے میں اعلان کیا تھا، جس کا پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے بھی خیر مقدم کیا تھا۔
واضح رہے کہ یکم فروری سے پاکستان بھر میں پرائمری کلاسز دوبارہ سے کھل گئی ہیں، اور تمام تعلیمی اداروں میں 50 فیصد طلباء ایک دن اور باقی کے 50 فیصد طلبا اس سے اگلے دن کلاسز میں شرکت کر رہے ہیں۔
when will the exams of 9th and 10th classes will be held?
Though it is make coincidence with UK academic year, but reducing summer holidays for 1 month is not enough. These days are very hot. I think it should from 1st July till 31st Aug.