پنجاب کے ہونہار و مستحق طلبا و طالبات کے لئے رحمت اللعالمینﷺسکالر شپ کا آغاز
پنجاب بھر کے ہونہار و مستحق طلبا و طالبات کے لئے رحمت اللعالمینﷺ سکالر شپ پروگرام کا آغاز ہو گیا۔
رحمت اللعالمینﷺ سکالر شپ پروگرام کے اجراء کی پروقار تقریب وزیراعلی آفس میں ہوئی ، جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خصوصی شرکت کرکے رحمت اللعالمینﷺ سکالر شپ کی ویب سائٹ کا بھی افتتاح کیا اور رحمت اللعالمینﷺ سکالر شپ کے اجراء کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بھی خطاب کیا۔
Chief Minister Punjab Sardar Usman Buzdar launched the Rehmat ul Lil Alameen (PBUH) Scholarship Programme and inaugurated its website at a ceremony held at his office.
14891 students of intermediate and BS (Hons) will be given scholarships worth Rs. 41.70 crore pic.twitter.com/jVuSVYvqQI— PTI North Punjab (@PtiNorthPunjab) February 22, 2021
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نبی کریمﷺ سے منسوب رحمت اللعالمین ﷺ سکالر شپ کا اجراء اعزاز ہے۔ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے ہمیں یہ توفیق دی۔
وزیراعلی پنجاب کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہر سال ربیع الاول میں ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺ سرکاری سطح پر منایا گیا۔ اس سلسلے میں صوبہ بھر کی درسگاہوں اور دیگر اداروں میں محافل نعت، محافل سماع، تقریری مقابلے اور دیگر تقاریب بھی منعقد کی گئیں۔
پنجاب بھر کے ہونہار و مستحق طلبا و طالبات کے لئے رحمت اللعالمین ؐ سکالر شپ پروگرام آغاز: وزیراعلیٰ پنجاب @UsmanAKBuzdar کا رحمت اللعالمینؐ سکالر شپ کے اجراء کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب pic.twitter.com/lOula2LHyY
— CM Punjab (Updates) (@CMPunjabPK) February 22, 2021
انہوں نے کہا کہ اگلے بجٹ میں رحمت اللعالمینﷺ سکالر شپ کو ایک ارب روپے تک بڑھایا جائے گا۔ رحمت اللعالمین ﷺ سکالر شپ کا دائرہ کار دیگر پروفیشنل ڈگری ہولڈرز تک وسیع کیا جائے گا، رحمت اللعالمینﷺ سکالرشپ 50 فیصد میرٹ پر ہونہار طلباء کو اور 50 فیصد ضرورت مند اور نادار طلباء کو دیئے جائیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ہائر ایجوکیشن پورٹل کا اس سلسلے میں آغاز کر دیا گیاہے، سرکاری کالجوں اور 30 سرکاری یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات رحمت اللعالمین ﷺ سکالر شپ سے مستفید ہوں گے۔
پنجاب بھر کے ہونہار و مستحق طلبا و طالبات کے لئے رحمت اللعالمین ؐ سکالر شپ پروگرام کا آغاز: رحمت اللعالمین ؐ سکالر شپ کی ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔
اگلے بجٹ میں رحمت اللعالمینؐ سکالر شپ کو ایک ارب روپے تک بڑھایا جائے گا۔#ReformingPunjab pic.twitter.com/MkwZO9hwo8— Reforming Punjab (@ReformingPunjab) February 22, 2021
ان کا کہنا تھا کہ سرکاری یو نیورسٹیوں میں بی ایس کرنے والے طلبہ کی پوری ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی، رحمت اللعالمینﷺ سکالرشپ سکیم میں حکومت پنجاب کے درجہ ایک سے چار تک کے ملازمین کے بچوں کا کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے۔
سکالر شپ پروگرام کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ حضرت محمدﷺ کی شخصیت اور کردار کے اعلیٰ ترین پہلو دنیا عالم کے سامنے لانے کیلئے ہر ضلع کی ایک یونیورسٹی میں رحمت اللعالمینﷺ چیئر بھی قائم کی جائے گی۔
How many of you are astonished to see who are distributing these scholarships and in what capacity?