شفقت محمود کی تیسری بار بچوں پر شفقت،ایک بار پھر بچوں کے ہیرو بن گئے

پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے وفاقی حکومت نے ایک بار پھر سے پنجاب کے 9 بڑے شہروں اور وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں کو 15 سے 28 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ بلوچستان اور سندھ میں حالات ابھی بہتر ہیں اسی لئے وہاں معمول کے مطابق ایجوکیشن شیڈول کو فالو کیا جائے گا۔

ایک سال کے دوران تیسری مرتبہ ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے آن لائن کلاسز کے ذریعے تعلیم دی جا رہی تھی۔
یہ اعلان کرتے ہی شفقت محمود کا نام ایک بار پھر ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔ طلبہ میں وہ ویسے بھی کورونا شروع ہونے کے بعد سے توجہ کا مرکز بنے رہے ہیں۔ طلبہ کی جانب سے سکول بند ہونے پر خوشی کا اظہار تو کبھی اسکول کھلنے پر ناراضی۔ ایسا لگتا ہے کہ اب شفقت محمود خود بھی اس ٹرینڈ کو انجوائے کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے اپنی ٹویٹ میں شفقت محمود کو قومی ہیرو کا خطاب دے دیا تو دوسرے نے لکھا کہ شفقت محمود کی تیسری بار بچوں پر شفقت۔ جہاں پر پنجاب میں بچوں نے خوشی منائی وہیں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک صارف نے لکھا کہ مجھے پنجاب جانا ہے۔

ایک صارف نے تو حد ہی کر دی۔ ٹویٹ میں لکھا کہ سندھ، کے پی اور بلوچستان طلبہ کے لئے دو منٹ کی خاموشی۔
اس تمام منظرنامے میں یونیورسٹی کے طالبعلم تو اداس ہی نظر آئے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>