ڈاکٹر عامر علی نے پاکستان کے کم عمر ترین پی ایچ ڈی اسکالر کا اعزاز حاصل کر لیا

پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم نے 25 سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کر لی، 25 سالہ پی ایچ ڈی اسکالر ڈاکٹر عامر علی کا کہنا ہے کہ وہ ملک کے پہلے کم عمر ترین پی ایچ ڈی ہولڈر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان کے طالبعلم عامر علی نے 25 سال 2 ماہ کی عمر میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چاولہ کی زیر نگرانی تاریخ کے مضمون میں "سکھوں کی خالصتان تحریک کا ازسرِ نو جائزہ” کے موضوع پر اپنا مقالہ مکمل کیا۔

عامر علی نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پرائیویٹ، بیچلر گورنمنٹ ڈگری کالج ننکانہ صاحب اور ماسٹر پنجاب یونیورسٹی سے کیا۔ ڈاکٹر عامر علی کے مطابق پڑھائی کے دوران انہیں مزدوری کا بھی سہارا لینا پڑا، لیکن آج انہیں صبر کا پھل مل گیا ہے۔

ان کے مطابق انہوں نے پی ایچ ڈی میں 2017 کے دوران داخلہ لیا اور رواں سال فروری میں پاس آؤٹ ہو کر پاکستان کے اب تک کے کم عمر ترین پی ایچ ڈی اسکالر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

ڈاکٹر عامر علی کی کامیابی پر ان کے والدین،اساتذہ اور دوست احباب بھی خوش ہیں۔ عامر علی کے مطابق وہ ملک کے پہلے کم عمر ترین پی ایچ ڈی ہولڈر ہیں۔ اس سے قبل ایک طالبعلم نے 25 سال 10 ماہ کی عمر میں پی ایچ ڈی کی تھی۔ ڈاکٹر عامر علی مستقبل میں خود کو ایک کامیاب استاد کی شکل میں ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >