ملک بھرمیں اولیول امتحانات شروع، شفقت محمودکا امتحانی سینٹرز کا دورہ

ملک بھرمیں اولیول امتحانات شروع، شفقت محمودکا امتحانی سینٹرز کا دورہ

ملک بھر میں جی سی ای اورڈنیری لیول ( او لیول) کے امتحانات شروع ہو گئے ہیں۔  اس موقع پر وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایک امتحانی سینٹر کا دورہ کیا اور کورونا وباء سے بچاؤ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم شفقت محمود نے برٹش کونسل اور کیمبرج پاکستان کے ہیڈ کے ساتھ آج ایک امتحانی سنٹر کا دورہ کیا۔امتحانی سینٹر کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ سینٹر میں سماجی فاصلے سمیت تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل تو ہو رہا ہے مگ امتحانی مرکز کے ایک کمرہ میں طالب علموں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کو ہدایت کی ہے کہ تعداد میں تیزی سے کمی کی جائے۔

 اس سے قبل وزیر تعلیم نے امتحانات میں حصہ لینے والے طالب علموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سخت اور مشکل حالات میں بچوں کے امتحانات کا فیصلہ کیا، جو بچوں کی بہتری کیلئے ہے۔

اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ والدین جو ابھی اپنے بچوں کو امتحان کیلئے نہیں بھیجنا چاہ رہے ہیں وہ اکتوبر اور نومبر میں ہونے والے امتحانات کیلئے اپنے بچوں کو شامل کرسکتے ہیں اور اس کیلئے کوئی اضافی فیس بھی وصول نہیں کی جائے گی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>