خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم نے طالبات کے لئےدو ارب تین کروڑ روپے کے وظائف مقرر کردیئے ہیں۔
محکمہ تعلیم پختونخوا نے لڑکیوں کو اسکولوں کی طرف راغب کرنے کے لئے ایک اہم اقدام اٹھا لیا۔ پانچ لاکھ سے زائد طالبات کو سالانہ وظائف کی فراہمی کے لئے دو ارب تین کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے۔
The KP Education department has taken a significant step to increase enrollment and minimise girls' dropout in schools. A 2 billion-plus amount has been dedicated for young female students. Total 48000 plus female students will get benefit from this program. pic.twitter.com/8R0nWACepk
— Shahram Khan Tarakai (@ShahramKTarakai) May 27, 2021
سرکاری رپورٹ کے مطابق صوبے کے 26 اضلاع میں طالبات کو وظائف دئیے جائیں گے، چھٹی کلاس سے آٹھویں تک دوسو روپے ماہانہ فراہم کیے جائیں گے، نویں اور دسویں جماعت کی طالبات کے لیے 5 سو روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا گیا ہے۔
From class 6 to 8, 200 Rs monthly will be given, while 9,10 class students will receive 500 Rs. This is great opportunity for those who can’t afford education and a chance for those who want to reach the higher ranks of success. It will be implemented in 26 dist. of KP.
— Shahram Khan Tarakai (@ShahramKTarakai) May 27, 2021
صوبائی وزیرتعلیم شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر پانچ لاکھ 48 ہزار 316 قابل بچیوں کو وظائف دے رہے ہیں بچیوں کی انرولمنٹ بڑھانے اور ڈراپ آوٹ کم کرنے کے لیے اقدام اٹھایا ہے، میدانی علاقوں سمیت بالائی اضلاع میں بھی خواتین کو تعلیم کی طرف لانا مقصد ہے۔