امتحانات کے خلاف طلبہ سڑکوں پر آگئے،وزیر تعلیم شفقت محمود کے خلاف نعرے بازی

امتحانات کے خلاف طلبہ سڑکوں پر آگئے،وزیر تعلیم شفقت محمود کے خلاف نعرے بازی

حکومت کی جانب سے جون میں امتحانات کے انعقاد کے اعلان کے بعد اسلام آباد میں طلبہ کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی جنہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے شیلنگ بھی کی گئی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر طلبہ نے بڑی تعداد میں جمع ہوکر امتحانات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیدیا ہے، طلبہ نے احتجاج کے دوران وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

طلبہ کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ پورا سال چونکہ باقاعدہ طور پر کلاسز کا انعقاد نہیں ہوسکا اور بچوں کو آن لائن کلاسز دی گئی ہیں تو امتحانات آن لائن کیوں نہیں لیے جارہے، طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کے پیش نظر امتحانات کے انعقاد کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

اس موقع پر پولیس نے طلبہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کی کوشش بھی کی جو ناکام ٹھہرے جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال شروع کردیا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ جون اور جولائی کے مہینوں میں تمام کلاسز کے امتحانات منعقد کیے جائیں گے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>