محکمہ تعلیم سندھ نے اختیاری مضامین میں فیل ہونے والے طلبہ کو خوشخبری سنا دی

محکمہ تعلیم سندھ نے اختیاری مضامین میں فیل ہونے والے طلبہ کو خوشخبری سنا دی

محکمہ تعلیم سندھ نے اختیاری مضامین میں فیل ہونے والے طلبہ کو پاسنگ مارکس دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کی سربراہی میں محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری تعلیم، سیکرٹری کالجز، سیکرٹری یونیورسٹیز، سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں طلبہ کے امتحانات سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات جولائی میں مقررہ تاریخوں پر ہوں گے، جولائی میں دسویں کے امتحانات کے فوری بعد نویں کے امتحانات لئے جائیں گے جبکہ نویں تا بارہویں تک کلاسز کے پریکٹیکلز بھی لئے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فرسٹ ایئر کے امتحانات بارہویں جماعت کے امتحانات کے فوری بعد اگست میں لئے جائیں گے جبکہ صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا گیا، امتحانات کے45 روز کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

اختیاری مضامین میں فیل ہونے کی صورت میں پاسنگ مارکس دئیے جائیں گےجبکہ لازمی مضامین کے مارکس اختیاری مضامین کے مارکس کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔پہلی سے آٹھویں تک کے امتحانات اسکولز میں اس سال ہوں گےجس کا فیصلہ اسکول خود کرے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >