ملتان میں خواجہ سراؤں کیلئے اسکول کاآغاز
ملتان میں ٹرانس جینڈر اسکول شروع ہوگیا، پہلے روز 18 ٹرانس جینڈرز نے اپنی تعلیم کا آغاز کیا۔
ٹرانس جینڈر اسکول میں نرسری سے انٹرمیدیٹ تک تعلیم دی جارہی ہے۔ انٹرمیڈیٹ کے بعد ٹرانس جینڈرز کو روزگار کے قابل بنانے کے لیے کوکنگ، بیوٹیشن اور ٹیلرنگ کی فنی مہارت بھی دی جائے گی۔
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملتان میں پروجیکٹ پر کامیابی سے عملدرآمد کی صورت میں اس منصوبے کو لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد سمیت پورے پنجاب میں پھیلا دیا جائے گا۔
مراد راس نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ٹرانس جینڈر کو تعلیم دیں گے، دوسرے مرحلے میں ٹرانس جینڈر کو روزگار دینا ہے ،ٹرانس جینڈر اسٹوڈنٹس کے لئیے اساتذہ بھی ٹرانس جینڈر ہی ہونگے۔
ٹرانسجینڈرز کے لیے علیحدہ سکولوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے. کل سے ملتان میں انکے لئے سکول کھولا جائے گا. اسکے بعد مختلف شہروں میں بھی انکے لئے سکول کھولے جائیں گے. ٹرانسجینڈرز کو تعلیم دے کر انکے لئے جابز کے لئے میکانزم بنا رہے ہیں pic.twitter.com/7MyLmMe8pG
— Murad Raas Updates (@MRaasUpdates) July 6, 2021
مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں کو صحت مند اور قابل احترام ماحول فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے۔
واضح رہے کہ اگست 2018 میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا کا بینک اکاؤنٹ کھلنے کا آغاز ہوا تھا۔ پہلا اکاؤنٹ منظور نامی خواجہ سرا نے ملتان کی برانچ میں کھلوایا تھا۔
حکومت اپنی برادری اور پارٹی ممبرز کے علاوہ بھی کچھ سوچیں
hats off to the govt.
بلاول زرداری کے لئے ایک سیٹ ضرور رکھیں