کراچی یونیورسٹی کا ایم فل کا داخلہ ٹیسٹ مذاق بن گیا

یونیورسٹی آف کراچی کی جانب سے ایم فل کے انٹری ٹیسٹ میں انتظامیہ کی بڑی غلطی سامنے آگئی، ٹیسٹ پیپر میں سوالات کے جوابات نمایاں فونٹ میں موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی سب سے بڑی سرکاری یونیورسٹی میں ایم فل کے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں انتظامیہ کی جانب سے شعبہ جرمیات کے انٹری ٹیسٹ میں سوالات کے جوابات کو بولڈ فونٹ میں نمایاں کیا گیا۔

ٹیسٹ کے دوران امیدواروں کی جانب سے نشاندہی کے بعد انتظامیہ کو ہوش آیا، ٹیسٹ شروع ہونے کے آدھے گھنٹے بعد پرچہ تبدیل کیا گیا۔

انٹری ٹیسٹ کے لئے آنے والے امیدواروں کا کہنا تھا کہ امتحانی پرچہ نصاب کے مطابق نہیں تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال جامعہ کراچی کے شعبہ جرمیات میں چوری کی انوکھی واردات پیش آئی جس میں چور شعبہ انچارج کے دفتر سے اہم دستاویزات لے کر فرار ہوگئے تھے، اہم دستاویزات میں مقالہ جات، ملٹی میڈیا، پروجیکٹ اور امتحانی نتائج اور اٹینڈنس شیٹ شامل تھیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >