جڑواں شہرو ں میں آئندہ 2 دنوں میں بجلی بند رہے گی

جڑواں شہرو ں میں آئندہ 2 دنوں میں بجلی بند رہے گی

اسلام آباد اور راولپنڈی میں 18اور 19 جنوری کو سالانہ مرمت کیلئے صبح 9 سےشام 5 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ( این ٹی ڈی سی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بس بار  132 کے وی، 500 کے وی روات گرڈ اسٹیشن 18 اور 19 جنوری کو سالانہ مرمت کیلئے بند کیے جائیں گے جس کی وجہ سے راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن کے متعدد علاقوں میں بجلی منقطع رہے گی۔

این ٹی ڈی سی کی پریس ریلیز کے مطابق بجلی کی بندش صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کی جائے گی، متاثر ہونے والے علاقوں میں چکوال ،چکری،روات،اڈیالہ،گوجر خان، تلہ گنگ،دندہ شاہ بلاول،لکڑمار،جھنڈ، دینہ شامل ہوں گے۔

ترجمان این ٹی ڈی سی نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سے تعاون کی درخواست کرتے ہیں تاکہ مرمتی کام کو بروقت مکمل کیا جاسکے، بس بار کے 500 کے وی گرڈ اسٹیشن کی مرمت سے چکوال، راولپنڈی اور اسلام آباد کے علاقوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنا یا جاسکے گا۔

  • ھفتے میں ایک بار تو ویسے بھی تم لوگوں نے قسم اتھا رکھی ھے صبح 9 سے دن کے بجے تک پنڈی کینٹ میں بجلی بند رھتی ھے. پہلے ھفتے کے روز یہ کارنامہ انجام دیا جاتا تھا پچھلے 3 ھفتوں سے منگل کا دن کردیا گیا ھے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >