مظلوم و معصوم پختونوں کو تبدیلی کے نام پر بے وقوف بنایا گیا،سید مصطفیٰ کمال

مظلوم و معصوم پختونوں کو تبدیلی کے نام پر بے وقوف بنایا گیا،سید مصطفیٰ کمال

بڑی قوتوں نے بھائی بھائی کو لڑا کر ہمارا پانی بند کردیا،ہماری تعلیم ختم کردی،ہسپتال سے دوا غائب کردی۔ اب ہم مزید یہ محرومیاں برداشت نہیں کرینگے، اکٹھے جدوجہد سے تمام حقوق حاصل کرینگے ،ہم ایسا ماحول بنا دینگے کہ کسی مہاجر کو سہراب گوٹھ آنے میں ڈر نہ لگے، سید مصطفی کمال کی سہراب گوٹھ میں پختون جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو

چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ 70 سالوں سے سینیٹر، وزیر اور وزیراعظم بنتے چلے آرہے ہیں لیکن مسئلے حل ہونے کے بجائے بڑھتے چلے گئے کیونکہ مسائل حل کرنے کے لیے اختیار کی نہیں بلکہ کردار کی ضرورت ہوتی ہے۔

مظلوم و معصوم پختونوں کو تبدیلی کے نام پر بے وقوف بنایا گیا،سید مصطفیٰ کمال

پاکستان یہ منظر سالوں سے دیکھنا چاہتا تھا کہ تمام لوگ بلا امتیاز رنگ ونسل اکھٹے ہوں، پی ایس پی کو یہ فخر حاصل ہوا کہ اس نے سب کو جوڑ کے سنت نبوی کو زندہ کیا، انتخابی شکست کے باوجود پی ایس پی کے کارکنوں نے تعصب اور امتیازات کے خاتمے کی جدوجہد جاری رکھی، بھائیوں کو جوڑنے کا کام وزیراعظم کے منصب پر فائز ہونے سے بڑا کام ہے۔

منصب آتے جاتے رہتے ہیں لیکن کسی ایک ماں کے بچے کی زندگی بچانا سب سے بڑی نیکی ہے۔ ہم اللہ کے سامنے سرخرو ہونگے،آج پختون سہراب گوٹھ پر ہاتھ میں پھول لے کر مہاجروں کو خوش آمدید کہہ رہا ہے، جلسے سے پہلے آج کے بڑے اجتماع نے بتادیا کہ پی ایس پی کے کارکنان نے بڑا معرکہ سر کر لیا اور اتوار کو کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا پختون جلسہ ہوگا۔

مظلوم و معصوم پختونوں کو تبدیلی کے نام پر بے وقوف بنایا گیا،سید مصطفیٰ کمال

آج کے دور میں مظلوم و معصوم پختونوں کو تبدیلی کے نام پر بے وقوف بنایا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الآصف اسکوائر سہراب گوٹھ میں پختون جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں جلسے گاہ کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی کے خلاف نہیں ہیں ہم صرف مظلوموں کا ساتھ دینگے بھلے ظالم میری قوم کا کیوں نہ ہوں انشاللہ ہم ایسا ماحول بنا دینگے کہ کسی مہاجر کو سہراب گوٹھ آنے میں ڈر نہ لگےہمارے اس اتحاد سے آنے والی نسلیں ایک ساتھ پھلے پھولیں گی ۔

یہ میرے سہراب گوٹھ کے پختون کارکنان کی کاوش ہے۔اللہ کے نزدیک سب سے بڑا کام دو کلمہ گو بھائیوں کو گلے لگا کر ایک کرنا ہے،بادشاہت تو فرعون اور نمرود کو بھی مل جاتی ہے لیکن کامیابی صرف اللہ کے راستے پر چل کر ہی نصیب ہوتی ہے۔ دو کلمہ پڑھنے والے بھائیوں کو جوڑنا اصل کام ہے۔

مظلوم و معصوم پختونوں کو تبدیلی کے نام پر بے وقوف بنایا گیا،سید مصطفیٰ کمال

اتوار کو تین بجے جلسے میں آنیوالا اللہ کے سامنے سرخرو ہوگا۔ ساتھیوں بالخصوص ڈسٹرکٹ ایسٹ کے پختون ساتھیوں نے جو محنت کی انکو شاباش اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں،جو پختون ،عمائدین آج آئے میں انکا شکریہ ادا کرتا ہوں ،ہم یہاں ووٹ مانگنے نہیں آئے صرف محبت بانٹنے آئے ہیں۔

بڑی قوتوں نے بھائی بھائی کو لڑا کر ہمارا پانی بند کردیا،ہماری تعلیم ختم کردی،ہسپتال سے دوا غائب کردی۔ اب ہم مزید یہ محرومیاں برداشت نہیں کرینگے اکٹھے جدوجہد سے تمام حقوق حاصل کرینگے ،آنے والا کل پی ایس پی اور اس کے کارکنان کا ہے۔

علاؤہ ازیں پاک سر زمین پارٹی 28 فروری کو سہراب گوٹھ الاصف اسکوائر میں پختونوں کا عظیم الشان جلسہ منعقد کر نے جارہی ہے،اورشہر کراچی میں 28 فروری کے جلسے کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم اور مختلف مارکیٹوں، دوکانوں اور تاجر برادری سے ملاقاتوں کا سلسلہ زو رشورکے ساتھ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں پی ایس پی کے تحت کراچی کے مختلف ڈسٹرکٹس سے مورخہ 26 جولائی 2021 بروز جمعہ کی شب کوعظیم الشان ریلیاں نکالی گئیں جوکہ کراچی کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی الاصف اسکوائر پر اختتام پذیرہوئیں۔

مظلوم و معصوم پختونوں کو تبدیلی کے نام پر بے وقوف بنایا گیا،سید مصطفیٰ کمال

ریلی کے شرکاء کاروں، موٹر سائیکلوں اور دیگر سواریوں پراپنے ہاتھوں میں پاکستان کے پرچم اٹھائے پاکستان اور سید مصطفٰی کمال سے فلگ شگاف نعرے لگا کر اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے رہے، عوام کی جانب سے مختلف مقامات پرریلی کے شرکاء کا شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

ریلی کے لیے کراچی بھر میں مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپوں کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی کے نغمے بج رہے تھے، ریلی اور کیمپس پر کارکنان والہانہ رقص کرتے رہے۔ ریلی کے دوران پارٹی کے حق میں زبردست نعرے بازی ہوئی۔

مظلوم و معصوم پختونوں کو تبدیلی کے نام پر بے وقوف بنایا گیا،سید مصطفیٰ کمال

  • Koi barri baat nahin. Jab ‘ahle zabaan wo ahle danish’ aik murdar khor kaalia key mureed ban gaye aur Mustafa Kamal bhi uske ashirbaad key baghair ‘paad’ bhi nahin mar sakta tha tau Pashtun tau saday log hain. Ab pagri pahen kar tumsa chutia Pushtuno ko gumraah nahin kar sakta hey. Jao tumhare ‘bani aur pidar ki tatti phansiey huey hey uss mein ungle dal ker kholo.

  • کیس بیشرمی سے یہ لوگوں کو بیوقوف بناتے ہیں شرم بھی ان لوگوں کو نہیں آتی ۔ بندہ جائے تو کہاں جائے ان بیشرموں کے بیانات سن کر دل خون کے آنسوں سے روتا ھے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >