مصطفیٰ کمال کی وطن واپسی کو پانچ سال مکمل ہونے پر پی ایس پی کایوم تشکر

مصطفیٰ کمال کی وطن واپسی کو پانچ سال مکمل ہونے پر پی ایس پی کایوم تشکر

(پریس ریلیز) پاک سرزمین پارٹی نے 3 مارچ کو چیئرمین سید مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی کی جراتمندانہ وطن واپسی کو پانچ سال مکمل ہونے پر یوم تشکر و یومِ عزم کے طور پر منایا۔

سید مصطفیٰ کمال کی ہوش ربا پریس کانفرنس کے بعد دہائیوں پر محیط ظلم کا نظام تہ و بالا ہوگیا، ایک ایسے شہر میں جہاں سچ بولنے کی سب سے چھوٹی سزا موت تھی وہاں نڈر و بےباک سید مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی نے سر پر کفن باندھ کر سچ بول کر قوم کو تباہی کے دلدل سے باہر نکال لیا۔

مصطفیٰ کمال کی وطن واپسی کو پانچ سال مکمل ہونے پر پی ایس پی کایوم تشکر

لوگ ظالموں کی شناخت کر کے ان سے دوری اختیار کرنے لگے، قوم کو سچ بولنے کا حوصلہ ملا، سچ کی طاقت کا اندازہ ہوا اور جوق در جوق سید مصطفیٰ کمال کے قافلے کا حصہ بننے لگے۔ دو افراد سے شروع ہونے والی جماعت پاک سر زمین پارٹی آج کراچی سے کشمیر اور گلگت بلتستان تک کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہے۔

سید مصطفیٰ کمال نے دنیا بھر میں موجود کارکنان کو اللہ کے خوف سے حق پر ڈٹے رہنے اور پی ایس پی کے قافلے کا حصہ بننے پر شکرانہ ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان بھر سے عوام وزیراعظم، وزراء اعلیٰ اور وزراء کی جماعتیں چھوڑ کر پاک سر زمین پارٹی کے پرچم تلے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جدوجہد کررہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کی وطن واپسی کو پانچ سال مکمل ہونے پر پی ایس پی کایوم تشکر

انہوں نے کہا کہ انہیں اپنوں کے نام پر لاشیں، تبدیلی کے نام پر دھوکہ اور روٹی، کپڑا اور مکان کے نام پر بھوک، بےروزگاری اور مہنگائی ملی ہے جبکہ پچھلے 5 سال میں وقت نے ہماری کہی ہر بات کو ناصرف سچ ثابت کیا بلکہ قوم نے بھی دیکھ لیا کہ ہم نے ایک بھی ہو ٹرن نہیں لیا۔

ملک کے مسائل موجودہ نظام کے تحت حل نہیں ہو سکتے۔ جہاں تمام پارٹیوں کیلئے عوام کے بجائے صرف سیٹوں کا حصول اہم ہو۔ پاک سر زمین پارٹی کے علاؤہ کسی سیاسی جماعت کو نظام بنانا اور چلانا نہیں آتا، پاک سرزمین پارٹی کو ان اصلاحات کو عملی جامہ پہنانا آتا ہے جن پر عمل کر کے ملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا جا سکتا ہے۔

مصطفیٰ کمال کی وطن واپسی کو پانچ سال مکمل ہونے پر پی ایس پی کایوم تشکر

پاک سرزمین پارٹی ہی کراچی سے کشمیر تک عوام بالخصوص نوجوان نسل کی واحد امید بن چکی ہے۔ اس سلسلے میں کراچی سے کشمیر و گلگت بلتستان اور بیرون ملک میں پی ایس پی کے دفاتر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ یومِ تشکر و یومِ عزم کی مرکزی تقریب پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ پاکستان ہاؤس کراچی میں منعقد کی جائے گی جس سے چئیرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال اہم خطاب کریں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >