دبئی ایکسپو2020:یواے ای انتظامیہ نےپاکستان کا پویلین پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا

دبئی ایکسپو2020:یواے ای انتظامیہ نےپاکستان کا پویلین پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا

دبئی ایکسپو2020دبئی سائٹ پرپاکستانی پویلین کی تعمیرمکمل ہونے کے بعد پویلین پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت وسرمایہ کاری عبدالرزاق داؤدنے کی۔

ایکسپو2020دبئی یکم اکتوبر2021سے31مارچ2022تک ”مستقبل کی تخلیق اورذہنوں کوجوڑنا” عنوان کے تحت جاری رہیگا،ایکسپو2020دبئی4.38مربع کلومیٹرکے رقبے پرمحیط ہے جو تین اہم اضلاع یعنی اپارچیونٹی(مواقع)،موبیلیٹی (تحرک) اورسسٹین ایبلیٹی(استحکام) میں تقسیم کیاگیاہے جس میں دنیابھرسے زائرین200سے زائد پویلین کاچھ ماہ تک دورہ کرتے رہیں گے۔

ایکسپو2020دبئی میں پاکستانی پویلین3500مربع فٹ کے رقبے پرمحیط ہے،پاکستانی پویلین کااندرونی حصہ پاکستان میں سیاحت، تجارت اورسرمایہ کاری کوفروغ دینے سے مماثلت رکھتاہے جوپاکستان میں ایک چھپاہوخزانہ ہے۔پاکستانی پویلین زائرین کودنیا کی ابتدائی ریکارڈشدہ تہذیبوں سے لے کرنئے صدی کے چیلنجزتک پہنچنے کے سفرمیں لے جاتاہے۔

اس موقع پراپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت وسرمایہ کاری عبدالرزاق داؤدنے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کوقدرتی خوبصورتی،تاریخی اورمذہبی مقامات،اعلیٰ چوٹیوں اورپرسکون صحراؤں سے نوازاہے جوکوہ پیماؤں،مورخین،آثارقدیمہ کے ماہرین،مصنفین،بین الاقوامی سطح کے فوٹوگرافروں اوربہت سارے سیاحوں کی منزل ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایکسپو2020دبئی میں اپنے تھیم کی وساطت سے ہم ملک میں سیاحت،تجارت اورسرمایہ کاری کوفروغ دینے کیلئے مواقع فراہم کرنے اوراس کی نمائش کرنے کاارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سائیڈلائنزپرٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان چھ ماہ کی پروگرامنگ سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے بھی منصوبہ  بندی کررہاہے جس میں تجارتی اورسرمایہ کاری سیمینارز،کانفرنسز،ثقافتی شوزودیگرتقریبات وغیرہ شامل ہوں گے۔

وزیراعظم کے مشیربرائے تجارت وسرمایہ کاری عبدالرزاق داؤدنے متحدہ عرب امارات کی قیادت،حکومت اور ایکسپو2020دبئی کے حکام کاپاکستانی پویلین کے تعمیراتی مرحلے میں بھرپورتعاون پرشکریہ اداکیااورایونٹ کی کامیابی تک اسی طرح تعاون کی امیدظاہر کی۔

اس موقع پرسیکرٹری کامرس محمدصالح احمدفاروقی،متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے مندوب سفیرمحترم جناب افضال محمود ،سیکرٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان احسن علی منگی اورمتحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے اورقونصلیٹ جنرل کے دیگرمتعلقہ افسران بھی موجودتھے۔

ایکسپو2020دبئی حکام کی جانب سے چیف انٹرنیشنل پارٹیسیپینٹس آفیسر عمرشہادہ،چیف ڈویلپمنٹ اینڈڈیلوری آفیسر احمدالخاطب اورکنٹری منیجربرائے پاکستان احمدالحمدان بھی موجودتھے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>