اسلام آباد پولیس نےشہریوں کیلئے جدید خود کار ای پولیس ڈیسک متعارف کرادیا

اسلام آباد پولیس نےشہریوں کیلئے جدید خود کار ای پولیس ڈیسک متعارف کرادیا

اسلام آباد پولیس نے پہلی دفعہ جدید خود کار ای پولیس ڈیسک متعارف کرادیا جس کے تحت شہری بغیر کسی ہیومن انٹریکشن کے اپنی کسی بھی شکایت کو انتہائی قلیل وقت میں درج کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے سپر مارکیٹ میں ای ڈیسک کا افتتاح کردیا۔ای ڈیسک کے افتتاح کے موقع پر آئی جی اسلام آباد نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس خود کار جدید نظام کو متعارف کرانے پر ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اس نظام سے شہری بغیر کسی ہیومن انٹرایکشن کے اپنی شکایات کا بروقت اندراج کرسکیں گے۔

اسلام آباد پولیس نےشہریوں کیلئے جدید خود کار ای پولیس ڈیسک متعارف کرادیا

آئی جی نے کہا کہ اسلام آبادپولیس نے پاکستان میں پہلی دفعہ ای ڈیسک سسٹم کو متعارف کرایا ہے ،ای ڈیسک سسٹم کوجدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے ،ای ڈیسک کے ذریعے اسلام آباد سمیت پورے پاکستان کے شہری فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اگر کسی شہری کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے تواس کو تھانے میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ای پولیس ڈیسک کے تحت اپنی شکایت درج کرانے کے بعد تین سے پا نچ منٹ کے اندر پولیس کا ل سینٹر پرڈیوٹی پر مامور عملہ بذریعہ فون شکایت کنندہ کی دادرسی کے لئے رابطہ کرے گااس سلسلے میں اس کی رہنمائی کی جائے گی۔

ای پولیس ڈیسک پر کسی بھی پولیس افسر سے ملنے کی بجائے شہری ڈائریکٹ اپنی شکایات درج کریں گے،اس کے علاوہ شکایت کنندہ ای پولیس ڈیسک پر موجودایمرجنسی ٹیلی فون نمبر کے ذریعے بھی پولیس کال سنٹر کو اطلاع دے سکتا ہے ۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ مستقبل میں بھی ضلع بھر میں مزید ای چوکیاں قائم کی جائیں گی جس کے ذریعے شہری کسی بھی واقعہ کی رپور ٹ اور اپنی رائے کا اظہا ر کر سکیں گے ، اس سہو لت کے استعما ل کے لیے آ پ کے پا س شنا ختی کارڈموجود ہو نا ضروری ہے،اپنا اصل شنا ختی کا ر ڈ بار کو ڈ کے سامنے سکین کر یں یا شناختی کار ڈ نمبر
ٹا ئپ کریں آپ کا ڈیٹا سسٹم میں آ جا ئے گا۔

اسلام آباد پولیس نےشہریوں کیلئے جدید خود کار ای پولیس ڈیسک متعارف کرادیا

ای پولیس ڈیسک قائم کرنے کا مقصد خود کار نظام کے تحت شہری کسی بھی وقوعے کے متعلق اپنی رپورٹ درج کراسکتے ہیں ،اسلام آ باد پولیس آ پ کی خدمت کے لیے دن رات کو شاں ہے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،ایس ایس پی آپریشنزڈاکٹر سید مصطفی تنویر ،ایس پی سٹی زون ،علاقہ معززین اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی ۔

اسلام آباد پولیس نےشہریوں کیلئے جدید خود کار ای پولیس ڈیسک متعارف کرادیا


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>