پشتون تحفظ موومنٹ کا پاکستان مخالف پراپیگنڈہ فیل ہوگیا

پشتون تحفظ موومنٹ کا پاکستان مخالف پراپیگنڈہ فیل ہوگیا

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنماؤں کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان مخالف پراپیگنڈہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر حقیقت سامنے آنے سے ان کی یہ کوشش ناکام ٹھہری۔

معاملہ کچھ یوں ہے کہ پاکستان کی سالمیت اور اس کے اہم اداروں سے متعلق متنازعہ بیانات دینے والی پی ٹی ایم کے ایک رہنما ارشد آفریدی نے ٹویٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں درجن بھر بچے اپنے جسم پر پٹیاں اور ڈھیروں زخم لیے نظر آرہے تھے۔

پی ٹی ایم کے رہنما نے اس تصویر کو خیبر پختونخوا کے علاقے وزیرستان کا قرار دیتے ہوئے پاکستان کے سیکیورٹی اداروں پر طنز کے تیر برسائے، ارشد آفریدی نے لکھا کہ” فلسطین کے علاقے وزیرستان شکتوئی میں بے گناہ خواتین، بچوں ، بوڑھوں اور نوجوانوں پر اسرائیلی جارحیت چار روز سے جاری ہے جو کہ ظلم و بربریت کی انتہا ہے”۔

پشتون تحفظ موومنٹ کا پاکستان مخالف پراپیگنڈہ فیل ہوگیا

انہوں نے اس ٹویٹ میں پاکستان کو اسرائیل اور پاکستانی سیکیورٹی اداروں کو اسرائیلی فوج سے تشبیہ دیتے ہوئے طنز کیا کہ وزیرستان میں ظلم و ستم ڈھائے جارہے ہیں۔

مگر ان کے پراپیگنڈہ کے اس غبارے میں سے ہوا اس وقت نکلی جب وائس آف امریکہ کے ایک ٹویٹر ہینڈل سے یہی تصویر پوسٹ کی گئی اور اس کے ساتھ افغانستان کی وزارت دفاع کا ایک بیان بھی شامل کیا گیا جس میں کہا گیا کہ کہ افغانستان کے صوبہ پکتیا میں ایک جھڑپ کے دوران 12 بچے زخمی ہوگئے۔

پشتون تحفظ موومنٹ کا پاکستان مخالف پراپیگنڈہ فیل ہوگیا

پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں کو چاہیے کہ ملک کی سالمیت اور اس کے اہم اداروں کے خلاف ایسے متنازعہ بیانات دینے کے بجائے اور ملک کی ترقی اور صوبے کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں، اسی سے پشتون قوم کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >