ہواوے 7 کیمروں والا نیا موبائل لانچ کرنے کو تیار ۔۔۔ تصاویر لیک

موبائل فون ٹیکنالوجی میں نیا دھماکہ۔۔۔ ہواوے 7 کیمروں والا نیا موبائل لانچ کرنے کو تیار ۔۔۔ تصاویر لیک

چینی موبائل فون کمپنی ہواوے کے نئے آنے والے متوقع سمارٹ فون پی 40 کی تصاویر لیک ہو گئی ہیں

Huwai P 40 Pro

ایک انٹرنیشنل ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق ہواوے کے نئے اسمارٹ فون میں مجموعی طور پر 7 کیمرے ہوں گے جن میں سے پانچ پیچھے پر اور دو فرنٹ پر ہیں

اطلاعات کے مطابق پیچھے لگائے جانے والے کیمرے اب تک کے سب سے جاندار کیمرے ہیں جبکہ سیلفی کیمرے بھی پہلے سے بہتر پیش کیے جائیں گے۔ کمپنی کی جانب سے پی 40 متعارف کرانے کی تاریخ کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ ہواوے کا نیا فون سام سنگ اور آئی فون کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ ان میں پانچ آپٹیکل سینسر کی سہولت سے لیس کیمرے لگائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہواوے کے کیمرے کا زوم آپشن اور کیمرہ رزلٹ بھی پہلے سے بہت زیادہ اچھا ہوگا کیونکہ اس میں 13x آپٹیکل زوم شامل کیا گیا ہے جبکہ سیلفی کیمرے موبائل کے اوپر وسط میں بنائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے متوقع فون کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں اور نہ ہی اس کی قیمت یا متعارف کرانے کی تاریخ کا کوئی حتمی اعلان کیا


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >