2020 میں پاکستان میں کونسی نئی گاڑیاں متعارف کروائی جائیں گی

گاڑیوں کے شوقین اب مختلف کمپنیوں کے مختلف ماڈلز کی کاروں میں سفر کے لیے تیار ہوجائیں کیوں کہ اس سال نئی چمچماتی گاڑیاں متعارف کرائی جارہی ہیں
ٹیوٹا کی جانب سے جلد ہی پاکستان میں ٹیوٹا یارس انٹروڈیوس کروائے جانے کا امکان ہے ،

یہ سیڈان ٹیوٹا XLi اور GLiکی جگہ لے گی یعنی اس کے ویرنٹس کا متبادل ہو سکتی ہے ،ٹیوٹا یارس مارکیٹ میں ہونڈا کی مشہور زمانہ گاڑی سٹی کا مقابلہ کرے گی ، یارس ممکنہ طور پر 1.3 لیٹر اور 1.5 لیٹر انجن کے ساتھ متعارف کروائی جائے گی ، اسی انجن کی طاقت کے ساتھ ہونڈا اپنی گاڑی سٹی مارکیٹ میں فروخت کر رہاہے ۔ یارس میں آٹو اور مینول دونوں ہی ماڈل لائے جائیں گے ۔یارس ممکنہ طور پر مارچ 2020 میں متعارف کروائی جائے گی جبکہ اس کی بنیادی قیمت 24 لاکھ روپے تک ہو گی ، اس میں ایئر بیگز، اے سی ، پاور لاکس ، پاور ونڈوز ، پاور مرر ، نیوی گیشن اور کلائیمیٹ کنٹرول جیسے فیچرز شامل کیے جانے کی توقع ہے
مشہور کار ساز کمپنی کیا بھی اپنی گاڑی سیراٹو کا نیا ماڈل پاکستان میں متعارف کروانے جارہی ہے،یہ گاڑی مختلف ناموں کے ساتھ دنیا بھر میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 2003 میں پاکستان میں متعارف کروائی گئی تھی
ہنڈائے بھی یہ اعلان کر چکاہے کہ وہ ہر چھ ماہ بعد نئی گاڑی متعارف کروائے گا اور ان میں سے ایک ممکنہ طور پر الینٹرا ہو سکتی ہے ،

ہنڈائے کی یہ گاڑی مارکیٹ میں ہونڈا سویک اور ٹویٹر کرولا آلٹس 1.8 کے مختلف ماڈلز کا مقابلہ کرے گی ۔ بین الاقوامی سطح پر الینٹر ا تین مختلف انجنز کے ساتھ فروخت کیلئے پیش کی جارہی ہے جن میں 1.4 لیٹر ٹربو ، 1.6 لیٹر ٹربو اور 2.0 لیٹر انجنز شامل ہیں ۔اس میں آٹو میٹک اور مینول دونوں ٹرانسمیشن کی آپشن موجود ہے ۔
ملائیشیاءکی کار ساز کمپنی پروٹون بھی پاکستان میں اپنی سیڈان سیگا اس سال متعارف کروانے جارہی ہے جس سے صارفین کو مزید آپشنز مل جائیں گی ،

اس گاڑی میں1.3 لیٹر انجن نصب کیا گیاہے اور اس وقت اس کی تیسری جنریشن فروخت کی جارہی ہے ۔سیگا بھی گزشتہ تیس سالوں سے بنائی جارہی ہے ۔یہ گاڑی مارکیٹ میں ہونڈا سٹی اور مستقبل میں ٹیوٹا کی جانب متعارف کروائی جانے والی گاڑی یارس کا مقابلہ کرے گی ۔
ہنڈائے اپنی شاندار گاڑی سوناٹا بھی پاکستان میں متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے ،

یہ پاکستان میں ٹیوٹا کیمرے اور ہونڈا اکارڈ کا مقابلہ کرے گی ، اس میں چار مختلف ویرینٹس ایس ای ، ایس ای ایل ، ایس ای ایل پلس ، اور لیمیٹڈ موجود ہیں ۔اس کے علاوہ یہ 2.5 لیٹر اور 1.6 لیٹر ٹربو انجن کے ساتھ بھی بنائی جارہی ہے


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >