ایک ہی موبائل پر 8 وٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کرنیوالا بلیک میلر گرفتار

خواتین کو بلیک میل کرنے والے ملزم کا کمال، ایک ہی موبائل میں 8 وٹس ایپ کا استعمال

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے غیر ملکی خواتین کو بلیک کرنے والے ملزم کو میرپور خاص سے گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم انتہائی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتا تھا۔ ملزم عفان ندیم نےخواتین کو بلیک میل کرنے کے لیئے فیس بک اور انسٹاگرام پر 150؍ زائد جعلی اکاؤنٹ بنا رکھے تھے، ملزم اپنی شناخت چھپانے کیلئے لوکل نمبر کے بجائےوی پی این نمبر استعمال کرتا تھا۔

ایف آئی اے حکام نے انکشاف کیا کہ ملزم ایک موبائل فون پر 8؍ واٹس ایپ استعمال کرتا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم فیس بک کے ایک کلوز گروپ کے ذریعے شہریوں کے فیملی ٹری اور انکاموبائل ڈیٹا ہیک کر لیتا تھا اور خواتین کو بلیک میل کیا کرتا تھا۔ملزم زیادہ تر ایرانی اور افغانی خواتین کو بلیک میل کیا کرتا تھا۔

ملزم ایسی ٹیکنالوجی بھی استعمال کرتا تھا جس سے چیٹ (chat) ایڈٹ ہو جاتی تھی اور سی ایل آئی بھی تبدیل کی جا سکتی ہے۔ ملزم خواتین کےا کاؤنٹ ہیک کر کے بھی انکی تصایر نکال کر انھیں بلیک میل کرتا تھا،

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی ٹیم نے ملزم کو میر پور خاص سے گرفتار کیا،ملزم کے قبضہ سے دو پاسپورٹ،ایک پسٹل اورموبائل فون بھی برآمدکرلیا گیا ہے۔۔

ملزم راولپنڈی کا رہائشی ہے اور ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتاری کے خوف سے ڈیڑھ سال سے سندھ کےعلاقے میر پور خاص کے ایک کمرے میں چھپا بیٹھا تھا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • Bay ghrtoo unn khwateen ko kuch na kehna jo razamandi say muashray mein aur ghar mein izzat dar ban ker abb bhi namaz roza ker kay koye aur larka phansa rahee hoon gee aur nude tasweerain unn honay issay paisay khanay kay baad khud iss ko dee hoo gee.


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >