سام سنگ نے گلیکسی سیریز کے فیلگ شپ فائیو جی ایس 20 فونز متعارف کرا دئیے

سام سنگ نے گلیکسی ایس 10 سیریز کے بعد گلیکسی ایس 20 سیریز کے سمارٹ فونز نئے فیچرز کے ساتھ متعارف کروا دیئے۔
ذرائع کے مطابق ایک ایونٹ کے دوران جس کا انعقاد سان فرانسسکو میں کیا گیا تھا میں سام سنگ نے نئے فیچرز اور ڈیزائن کے ساتھ اپنی گلیکسی سیریز کے ایس 20، ایس 20 پلس اور ایس 20 الٹرا سمارٹ فونز متعارف کرواتے ہوئےدعویٰ کیا کہ ہم نے اس سیریز کو فیچرز کے لحاظ سے پہلے سے زیادہ بہتر بنایا ہے۔

سام سنگ کی جانب سے متعارف کروایا گیا گلیکسی ایس 20 الٹرا سام سنگ کا پہلا فون ہے جس میں 108 میگا پکسل کا کیمرا نصب کیا گیا ہے۔
مزید یہ کہ سام سنگ کی جانب سے متعارف کروائے گئے تینوں موبائل فونز فیچرز کے لحاظ سے مختلف ہیں۔تینوں میں وائرلیس چارجنگ کے ساتھ ساتھ ریورس وائرلیس چارجنگ سپورٹ کا آپشن بھی موجود ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب کیا گیا ہے۔
گلیکسی ایس 20

اس فون میں 6.2 انچ کا کواڈ ایچ ڈی پلس اور ایل ای ڈی ڈسپلے نصب کیا گیا ہے۔ جس کے علاوہ اس فون میں فائیو جی سپورٹ ، اسنیپ ڈراگون 865 یا ایکسینوس 990، 12 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ جبکہ اس میں میموری کارڈ کا آپشن بھی موجود ہے۔

چار ہزارایم اے ایچ کی بیٹری 25 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے جبکہ اس میں اینڈرائیڈ 10آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔
مزید یہ کہ  اس کی بیک پر 3 کیمرے موجود ہیں جن میں سے ایک 12 میگا پکسل وائیڈ کیمرا ایف 1.8 آپریچر کے ساتھ،دوسرا 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ ایف 2.2 آپریچر کے ساتھ اور تیسرا 64 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینز ایف 2.0 آپریچر کے ساتھ ہے جس کی مدد سے یہ فون بیک وقت ویڈیوز اور 10 تصاویر کھینچ سکتا ہے۔
ایس 20 پلس


اس ماڈل میں 6۔7انچ کا ایل ای ڈی ڈسپلے  نصب کیا گیا ہے۔ جس میں 12 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی ، اور 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔ جبکہ اس میں  میموری کارڈ ڈالا جا سکتا ہے۔
اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر اور 4500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 25 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔ جبکہ اس فون کے بیک پر 4 کیمرے موجود ہیں جس میں 12 میگا پکسل وائیڈ کیمرا ایف 1.8 آپرچر کے ساتھ، 64 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا ایف 2.0 آپرچر کے ساتھ، 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ایف 2.2 آپرچر کے ساتھ اور 0.3 میگا پکسل ٹی او ایف تھری ڈی کیمرے شامل ہیں۔
گلیکسی ایس 20 الٹرا


بنیادی طور پر تینوں موبائلز میں سے فیچرز کے لحاظ سے سب سے بہترین یہ فون ہے جس میں 6.9 انچ او ایل ای ڈی کواڈ ایچ ڈی پلس ڈسپلے نصب ہے۔
جبکہ اس فون میں اسنیپ ڈراگون 865 یا ایکسینوس 990 پراسیسر، 12 سے 16 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی، 256 جی بی اور 512 جی بی سٹوریج کے آپشن موجود ہیں۔
یہاں تک کہ یہ دنیا کا واحد ایسا سمارٹ فون ہے جس میں 16 جی بی کی ریم دی گئی ہے۔ مزید کہ
پانچ ہزارایم اے ایچ بیٹری 45 واٹ فاسٹ چارجنگ کی سپورٹ کے ساتھ موجود ہے اور کمپنی کے مطابق یہ صفر سے سو فیصد تک 74 منٹ میں چارج ہوسکتی ہے۔
کیمروں کے لحاظ سے اس کی بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ  موجود ہے اور 108 میگا پکسل وائیڈ کیمرا ایف 1.8 آپرچر کے ساتھ دیا گیا ہے، اس کے علاوہ 48 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا ایف 3.6 آپرچر کے ساتھ، 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ایف 2.2 آپرچر کے ساتھ اور 0.3 میگا پکسل ٹی او ایف تھری ڈی کیمرا دیا گیا ہے۔


جہاں کوالٹی اور فیچرز کے لحاظ سے یہ موبائل فون ایک دوسرے سے مختلف ہیں وہی قیمت میں بھی فرق موجود ہے۔
ایس 20 کی قیمت ایک لاکھ 54 ہزار روپے سے زائد، ایس 20 پلس ایک لاکھ 85 ہزار روپے سے زائد اور ایس 20 الٹرا کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار روپے سے زائد سے شروع ہوگی۔
سام سنگ کی جانب متعارف کردہ یہ موبائل فونز 6 مارچ سے صارفین کے لیے مارکیٹ میں دستیاب ہونگے۔

 


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>