نسٹ کے اسٹوڈنٹس نے سیلفی کو مزید دلکش بنانے کا طریقہ ڈھونڈ لیا

اگر آپ کی سیلفی ایسی نہیں بنتی کہ اسے آپ پوسٹ یا شیئر کرسکیں تو اب اس مشکل کا حل ممکن ہے، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ہونہار طالب علموں نے اس کا حل ڈھونڈ لیا ہے۔ اب آپ اپنی موبائل سے بنائی ہوئی سیلفی کو پروفیشنل کیمرے سے بنائی ہوئی تصویر میں بدل کر اسے مزید دلکش بنا سکتے ہیں اور اسے سوشل میڈیا پر بنا کسی جھجک اور پریشانی کے شیئر بھی کرسکتے ہیں۔
نسٹ یونیورسٹی کے شعبہ سافٹ ویئر انجینیئرنگ و کمپیوٹر سائنسز کے دو طالب علموں نے ایک آرٹیفیشل انٹیلی جنس پاورڈ فوٹو ایڈیٹر پروگرام بنایا ہے جو کسی بھی تصویر کے خدوخال کو نا صرف سیٹ کرے گا بلکہ تصویر کو آٹو ٹیون کر کے اسے مزید جاذبِ نظر بھی بنائے گا۔


زین اور عبداللہ نے اس پروگرام پر اپنی گریجوایشن کے دوسرے سال میں کام شروع کیا تھا جو اب مکمل ہوچکا ہے۔ اس فوٹوایڈیٹر ایپلیکیشن کا نام "بلر” رکھا گیا ہے، یہ بہت تیزی سے مشہور ہونے والی ایپلیکیشن کی فہرست میں شامل ہورہی ہے کیونکہ یہ ایپلیکیشن نہایت آسانی سے کسی تصویر کے بیک گراؤنڈ کو بلر کرکے چہرے کو مزید نمایاں بنا دیتی ہے جیسے کہ تصویر کسی پروفیشنل کیمرے سے کھینچی گئی ہو۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >