موبائل ساز کمپنی انفینکس اب پاکستان میں سمارٹ فون تیار کرے گی

ہانگ کانگ کی موبائل کمپنی انفینکس(InfiniX) نے پاکستان میں موبائل فون کی تیاری کا اعلان کردیا۔


پاکستان میں ہرسال اربوں روپے کے موبائل فونز درآمد کیے جاتے ہیں کیونکہ لوکل سطح پر موبائل فونز کی تیاری نا ہونے کے برابر ہے، پاکستان میں صرف ایک چائنیز کمپنی زاؤمی محدود موبائل فون تیار کررہی ہے اس کے علاوہ تمام موبائل فونز بیرون ملک سے درآمد کیے جاتے ہیں اور ڈیوٹی ٹیکسز کے باعث پاکستان میں موبائل فونز کی قیمت  دوسرے ملکوں کی نسبت ذیادہ ہوتی ہے۔ پاکستان میں انفینیکس کے معیاری فونز کم قیمت میں دستیاب ہیں۔

اب ایک اچھی خبر سننے کو ملی ہے کہ معروف موبائل فون کمپنی انفینکس نے اعلان کیا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر پاکستان میں موبائل فون تیار کرے گی، کمپنی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کمپنی پاکستان میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ سے متعلق صنعت میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کو خطے میں آگے بڑھنے میں مدد دے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیکنالوجی انڈسٹری کی ترقی کی جانب یہ پہلا قدم ثابت ہوگا۔

انفینکس پاکستان کے سی ای او نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرکے ملک کی افرادی قوت سے فائدہ اٹھایا جائے ، خصوصا خواتین کو روزگار فراہم کرکے انہیں معاشی طور پر مستحکم کیا جاسکے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی کے پاکستان پلانٹ میں اب بھی ساٹھ فیصد خواتین کام کررہی ہیں۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا بھی کوئی خطرہ نہیں ہے اسلئے یہاں سرمایہ کاری محفوظ رہے گی، کیونکہ چائنہ میں کورونا وائرس کے باعث ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں پرزہ جات اور اشیاء کی پیداوار میں کمی کا سامنا ہے۔

  • موبائل کے لئے پہلے تو اچھا سا ڈیزائن ہونا چاہیے ، جس کے لئے پاکستان میں بہت اچھے انجنیئر موجود ہیں
    دوسرا منوفیکچر کرنے کے لئے جدید مشینری چاہیے جو کہ بنانا کوئی مسلہ نہیں
    مجھے سمجھ نہیں آتی کہ بڑے سرمایا کار اس جانب کیوں نہیں راغب ہوتے


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >