گوگل نے صارفین کے لیے اپنی کونسی مقبول ترین سروس مفت کردی؟

اب کریں مفت ویڈیو کال، گوگل نے مقبول ترین ایپ کو مخصوص صارفین کے لئے مفت کرنے کا اعلان کر دیا۔

کرونا وائرس کی وجہ سے ہونے عالمی لاک ڈاؤن میں دنیا بھر میں انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے، اسی وجہ سے سوشل میڈیا سائٹس اپنے صارفین کے لئے نت نئے پیکجز متعارف کروا رہی ہیں۔

گوگل کے اعلامیہ کے مطابق گوگل میٹ ویڈیو کانفرنسنگ ایپ مخصوص صارفین یکم مئی سے بالکل مفت استعمال کرنے کے مجاز ہوں گے۔ صارفین کے لیے صرف جی میل اکاؤنٹ ضروری ہوگا۔

صارفین کو گوگل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ ویب سائٹ، اینڈرائیڈ یا آئی اوایس اسٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ میٹ ایپ کےذریعے 100 سے زائد صارفین بیک وقت ویڈیو کانفرنس پر بات کرسکیں گے۔

پہلے مرحلے میں صارفین کو میٹ ایپلی کیشن بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔ اس ضمن میں صارفین کو باقاعدہ ای میل کے ذریعے مطلع بھی کیا جائے گا۔

گوگل کو فیس ادا کرنے والے صارفین کے لیے یہ سروس 30 ستمبر تک بالکل مفت کردی گئی ہے۔پہلے چھ ڈالر ماہانہ چارجز تھے۔ گوگل کے مطابق مفت اکاؤنٹ استعمال کرنے والے صارفین 60 منٹ تک ایپ استعمال کرسکیں گے

گوگل کی پریمیئم سروس استعمال کرنے والے صارفین بیک وقت 250 افراد کو ویڈیو کانفرنس کال میں شامل کرسکتے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >