مائیکرو سافٹ گھر سے کام کرنے والے پاکستانی طلبا کو سرٹیفیکیٹ دے گا

مائیکرو سافٹ گھر سے کام کرنے والے پاکستانی طلبا کو سرٹیفیکیٹ دے گا، ایچ ای سی

ایچ ای سی کے ساتھ ہونے والے ایک معاہدے کے نتیجے میں اب مائیکرو سافٹ گھر سے کام کرنے والے پاکستانی طلبا کو سرٹیفیکیٹ دے گا۔ اتوار کو جاری ایک پریس ریلیز میں ایچ ای سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس کے لئے اندراج کرانے والے پہلے 2000 طلبا کو یہ سند مفت فراہم کی جائے گی۔

تعریفی اسناد یا سرٹیفیکیٹ کا مقصد طلبا میں ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے کا رجحان پیدا کرنے، پیداواری صلاحیت بڑھانے، کمپیوٹر سائنس ، ڈیٹا سائنس ، اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف راغب کرنا ہے۔

مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی ایسوسی ایٹ (ایم ٹی اے) اور مائیکروسافٹ آفس اسپیشلسٹ (ایم او ایس) کی سرٹیفیکیشن ان طلبا کے لیے مفید ہو گی آئی ٹی کی فیلڈ میں اپنا کیریئر آگے بڑھانے کی سوچ رہے ہیں۔

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کہتے ہیں کہ گزشتہ چند سالوں میں ہر صنعت میں ڈیجیٹل تبدیلی سب سے آگے رہی ہے ، اور تعلیم کا میدان بھی اس سے مختلف نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مائیکرو سافٹ کے ساتھ کام کرتے ہوئے ایچ ای سی ٹولز اینڈ ٹیکنالوجی کی پیشکش کا ایک مجموعہ تیار کر سکا ہے۔ جو ملک کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ٹیکنالوجی سے بھرپور ثقافت قائم کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔

چیئرمین ایچ ای سی کے مطابق طلبا کو زیادہ اعلی درجے کی مہارت حاصل کرنے کے قابل بنانا نہ صرف انہیں اپنے کیریئر میں مدد فراہم کرتا ہے بلکہ پاکستانی صنعت اور تعلیمی شعبے کی فنی صلاحیت کو بھی تقویت بخشتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی وبائی صورتحال کے دوران طلبا کے پاس زیادہ وقت ہے۔ یہ معاہدہ تعلیم اور روزگار کے مابین پائے جانے والے فاصلے کو دور کرنے اور طلبا کو پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرنے میں مدد دینے کے لئے ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

ہوم پلیٹ فارم سے سرٹیفیکیٹ کے ساتھ طالب علم باآسانی اپنی پسند کے ٹیکنالوجی کے شعبے کا انتخاب کرسکیں گے اور زیادہ سبق آموز انداز میں سیکھنے کےساتھ ساتھ امتحانات بھی دے سکیں گے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More