بھارت نے ٹک ٹاک سمیت چین کی 59 ایپس پر پابندی لگادی

چین کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر بھارت کا جوابی وار۔۔ بھارت نے نے ٹک ٹاک سمیت چین کی 59 ایپس پر پابندی لگادی ہے۔

مودی سرکار نے ان چینی ایپس پر پابندی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انڈیا کے اقتدار اعلیٰ اور اس کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ یہ پابندی ایک ایسے وقت میں لگائی گئی ہے جب انڈیا اور چین کے درمیان لداخ خطے میں رواں ماہ کے وسط میں ایک خونریز جھڑپ میں بیس انڈین فوجی مارے گئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ چین اور بھارت کے درمیان لداخ میں حالیہ کشیدگی کے بعد کیا گیا اور یہ چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف کیا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا اقدام قرار دیا جارہا ہے۔

بھارت کا کہنا تھا کہ 130 کروڑ بھارتیوں کے ذاتی نوعیت کے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔

انڈیا کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے پیر کی شام ایک حکم نامے کے ذریعے ٹک ٹاک، شیئر اِٹ، کلب فیکٹری، یو سی براؤزر، وی چیٹ اور بیگ لائیو ، لیش آف کنگز، بیوٹی پلس، ویگو ویڈو، ڈی یو براوزر، لائکی، وڈ میٹ سمیت 59 چینی ایپس پر فوری طور پر بابندی لگا دی ہے۔

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل چین کے ساتھ ہونے والی سرحدی جھڑپ میں بھارتی فوج کے کرنل سمیت 20 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ سرحدی جھڑپ کا واقعہ گلوان میں پیش آیا تھا۔

چین اور بھارت کے درمیان گزشتہ کافی عرصے سے سرحد پہ کشیدگی ہے جس میں اعلیٰ سطحی فوجی روابط کے باوجود کمی نہیں آئی ہے۔

    Minister (4k + posts)

    They Changed our Map

    We Banned Their App

     

    HAHAHA Coward Hindus, what a humiliation. Chinese killed their 40 Pussyy soldiers using sticks and rods and instead of revenge theyr banned their apps. LMAO

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More