گوگل نے فیس بک کی لاگ اِن تفصیلات چوری کرنے پر 25 موبائل ایپس پر پابندی عائد کر دی

گوگل نے فیس بک کی لاگ اِن تفصیلات چوری کرنے پر 25 موبائل ایپس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اپیس کو گوگل پلے سٹور سے ہٹادیا گیا

فیس بک لاگ ان تفصیلات چوری کرنے پر مختلف ایپس پر پابندی

Posted by HUM News on Saturday, July 4, 2020

ٹیکنالوجی کی معروف ویب سائٹ زیڈ ڈی نیٹ کے مطابق گوگل پلے سٹور نے 25 موبائل فون ایپس کو گوگل پلے سٹور پر پابندی عائد کردی تو کسی صارف کے فیس بک لاگ ان کی تفصیلات چوری کرنے میں ملوث تھیں۔

سائبرسیکیوریٹی فرم ایوینا کی جانب سے گوگل کو الرٹ جاری کیا گیا جس کے بعد گوگل پلے اسٹور سے اینڈرائڈ ایپس کو فوری طور ہٹایا۔ ایپس میں ایسا سسٹم موجود تھا جو آپ کے فون استعمال کرنے پر فیس بک لاگ ان کی تفصیلات کا ریکارڈ کر لیتا تھا۔

زیڈ ڈی نیٹ کے مطابق ایپس کو 2.34 ملین بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا تھا۔ جن ایپس کو گوگل نے اپنے پلے اسٹور سے ہٹایا ہے ان میں سے تصویرایڈیٹنگ، ویڈیو ایڈیٹنگ، وال پیپر، ٹارچ لائٹ ایپلی کیشنز ، فائل منیجر اور موبائل گیمز شامل تھیں۔

ایک ایپ سپر وال پیپرز ٹارچ اور پیڈینیٹف وہ واحد ایپس تھیں جو 500،000 بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا تھا۔ ان ایپس میں ایسے کوڈ شامل تھے جن کی مدد سے یہ معلوم کیا جاسکتا تھا کہ کون سی ایپ کھلی ہے۔

گوگل پلے سٹور سے جن ایپس کو ہٹا گیا ہے انکی تفصیل کچھ یوں ہے۔

ان ایپس سے متعلق گوگل کو اطلاع مئی2020 میں مطلع کیا گیا تھااور گوگل پلے سٹور نے رواں ماہ کے شروع میں ان ایپس کو ہٹا دیا تھا۔

ٹیکنالوجی سے متعلقہ افراد سوال اٹھارہے کہ گوگل کی جانب سے ایپس کی Approval کے سخت پروسیجر کے باوجود اس قسم کی ایپس کس طرح پلے اسٹور پر اپنی جگہ بنا لیتی ہیں۔

  • یہ بہت اچھا کیا گوگل نے کیونکہ بہت سے ایپ کو انسٹال کرنے کے بعد اسے گوگل یا فیس بک سے لاگ ان کرنا پڑتا تھا اور زیادہ تر لوگ فیس بک سے ہی لاگ ان کرتے ہیں اور یہ گوگل کی بہت بڑی کامیابی ہے اور ان ایپس کو باقی ایپ ویب سائیٹ کو بھی اپنی پلیٹ فارم سے ہٹا دینا چاھیئے۔ دانیال خان بزدار


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >