ہوواوے کا پاکستانی ادارے کے ساتھ انڈر گریجوایٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہوواوے کا پاکستانی ادارے کے ساتھ انڈر گریجوایٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

مشہور زمانہ چینی ٹیکنالوجی کمپنی نے پاکستانی تعلیمی ادارے غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ مل کر پاکستان میں انڈر گریجوایٹ ڈگری شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ریموٹ ورچوئل ایونٹ کی مدد سے پاکستان میں موجود ہوواوے سنٹر جی آئی کے (غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجنیئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) کےساتھ مل کر صنعتی معیار کی بہتری کے لیے ایک نیا پروگرام متعارف کرانے جا رہا ہے۔

دونوں فریقین پاکستانی (جی آئی کے) اور چینی (ہوواوے) کے درمیان باضابطہ معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد اب جی آئی کے میں 4 سالہ ڈگری شروع کرائی جائے گی۔

#Huawei, #GIK join hands to launch first undergraduate Degree program in #PakistanThrough the medium of a remote…

Posted by Developing Pakistan on Tuesday, July 7, 2020

اس مخصوص پروگرام کو بی ایس (آرٹیفیشل انٹیلی جنس پارٹنرڈ بائے ہوواوے) کا نام دیا گیا ہے۔

یہ پروگرام ہوواوے اور جی آئی کے کے پہلے سے 2016 میں جاری شدہ منصوبوں کی کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچنے کے نتیجے میں شروع کیا گیا ہے ۔

غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ اور ہوواوے کی جانب سے اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ اس تعلیمی پروگرام کی کامیابی پر تعلیمی میدان میں ہی مزید کام کو آگے بڑھایا جائے گا جس سے پاکستانی الیکٹرونکس کی صنعت کو فروغ ملے گا۔

  • Isay kehtay hai peanuts. Huawei ne India me aik research center khola hua hai, kafi arsay se. Huawei ne India k PM corona fund me pata nahi kitnay million dollars chanda diya hai abhi recently. Or Pakistan me sirf, kama raha hai.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >