ٹک ٹاک کی حریف ایپ ریلزلانچ ہونے کےبعد مارک زکربرگ کی دولت میں حیران کن اضافہ

ریلز لانچ کرنے کے بعد فیس بک کے بانی کی دولت100ارب ڈالر سے بڑھ گئی

ٹک ٹاک کی حریف ایپ انسٹا گرام ریلز لانچ کرنےپر فیس بک کے بانی مارک ذکر برگ کی موجاں لگ گئیں، مارک ذکر برگ کی دولت 100 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئی ہے،ریلز کی سہولت کے اجرا کے بعد فیس بک کے اسٹاک میں 6.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ریلز کے تحت انسٹاگرام صارفین کو ٹک ٹاک کی طرح میوزک ملے گا  جس کا استعمال کرتے ہوئے وہ 15 سیکنڈ کی ویڈیو بنا کر شیئر کر سکتے ہیں۔

امریکی صدر کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی کے ایگزیکٹو آرڈرپر دستخط کردیئے گئےجس کے بعد چین نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی،ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا ایگزیکٹو آرڈر امریکی حکومت کا اب تک کا سب سے بدترین عمل ہے جو نامعلوم رپورٹس اور معلومات کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے

کرونا وائرس کی وجہ سے امریکا کی معیشت میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے مگر مارک ذکربرگ کی دولت میں رواں برس 22 ارب ڈالرز اور دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوز کی دولت میں 75 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >