ایپل کا پانی پر تیرنے والا پہلا اور سب سے منفرد سپر اسٹور

منفرد خصوصیات کے حامل فون بنانے والی کمپنی "ایپل” کا سٹور بھی منفرد

معروف امریکی ٹیک کمپنی ایپل نے اب سنگا پور میں پانی پر تیرنے والا سٹور کھول لیا ہے۔ یہ ایپل سٹور سنگاپور میں مرینا بے کے علاقے میں بنایا گیا ہے۔

شیشے سے بنائے گئے اس سٹور سے پورے شہر کا نظارہ کیا جا سکتا ہے، یہ سٹور اندر داخل ہونے والوں کو پانی پر تیرتی کسی کشتی کی طرح محسوس ہوتا ہے۔

ایپل کا کہنا ہے کہ یہ سٹور اپنی نوعیت کا واحد سپر سٹور ہے جہاں عمارت کے اندر ترتیب سے لگائے گئے خوبصورت درخت سٹور میں موجود ایپل کے ملازمین کو ٹھنڈی چھاؤں مہیا کرتے ہیں۔

ایپل کا کہنا ہے کہ کاروباری افراد اور ڈویلپرز کی میٹنگ کے لیے سٹور کے نچلے حصے جو کہ پانی میں ہے، وہاں ایک بورڈ روم بنایا گیا ہے۔

اس منفرد سٹور کا ڈیزائن روم کے قدیم چرچ پینتھون کی طرز پر بنایا گیا ہے جو کہ کسی گنبد جیسا ہے۔ جہاں 23 زبانوں پر عبور رکھنے والی 148 افراد پر مشتمل ٹیم سٹور میں آنے والے کسٹمرز کو ڈیل کرنے کے لیے موجود ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>