فیس بک نے طالب علموں کیلئے نیا فیچر ”کیمپس“ متعارف کروادیا

فیس بک نے طالب علموں کیلئے نیا فیچر ”کیمپس“ متعارف کروادیا

فیس بک نے یونیورسٹیز کے طالب علموں کے لیے زبردست فیچر متعارف کروادیا۔ اس فیچر کے ذریعے طالب علم اپنے کلاس فیلوز سے رابطے میں رہیں گے۔

آن لائن کمپیوٹر جریدے کے مطابق فیس بک نے طالب علموں کی آسانی اور انہیں اپنے کلاس فیلوز سے رابطے میں رکھنے کے لیے انتہائی اہم فیچر ’کیمپس‘ متعارف کروادیا۔

اس فیچر میں طالب علموں کو ایک نئی پروفائل بنانی ہوگی، اس نئی پروفائل میں نام، پروفائل پکچر اور دیگر معلومات ان کی اصل فیس بک پروفائل سے امپورٹ کی جائیں گی جسے وہ ایڈٹ کرکے اپنی کلاس، مضامین اور دیگر تفصیلات اس میں شامل کرسکتے ہیں۔ اس طرح جن طالب علموں کی کلاس اور مضامین ایک جیسے ہوں گے وہ بھی ایک دوسرے رابطے میں رہیں گے۔

کیمپس فیچر کے تحت اپنی پروفائل بنانے والے طالب علموں کے لیے نیوزفیڈ بھی علیحدہ سے ہو گی جس پر ان کے تعلیمی ادارے کے متعلق ہی پوسٹس ظاہر ہوں گی جو اس ادارے کی انتظامیہ اور طالب علموں کی طرف سے کی جائیں گی۔

یہ فیچر فی الوقت امریکہ کے 30کالجز و یونیورسٹیوں کے لیے آزمائشی طور پر شروع کیا گیا ہے ، تاہم اس فیچر کی کامیابی اور جانچ پڑتال کے بعد یونیورسٹیز اور کالجز کیلئے عام کردیا جائے گا۔

یادرہے کہ ماضی میں ایسی ہی ایک ایپ ’فیس میش‘ کے نام سے مارک زکربرگ نے اس وقت بنائی تھی جب وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں پڑھ رہے تھے۔ اس وقت فیس میش ہارورڈ کے طلباوطالبات کی ایک ڈائریکٹری جیسی ویب سائٹ تھی۔ یہیں سے فیس بک نے جنم لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے فیس بک سوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپلی کیشن بن گئی۔

اسی خیال کو مدنظر رکھتے ہوئے مارک زکربرگ اور انکی ٹیم نے "کیمپس ” کے نام سے فیچر متعارف کرایا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >