کمپیوٹر انٹی وائرس کے موجد جان میکافی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

واشنگٹن : کمپیوٹر سسٹم کےلیے اینٹی وائرس ایجاد کرنے والے جان میکافی ٹیکس چوری کے الزام میں گرفتار کرلیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہری جان میکافی کو سیکیورٹی اہلکاروں نے یورپی ملک اسپین سے گرفتار کیا ہے، جن پر 2014 سے 2018 تک اثاثے چھپانے اور ٹیکس جمع نہ کرانے کا الزام ہے۔بارسلونا پولیس نے جان میکافی کو بارسلونا سے استنبول جانے والی پرواز میں سوار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کرلیا۔

امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ جان میکافی نے 2014 سے 2018 تک ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرائے اور اپنے اثاثے چھپائے ہیں۔ ٹینیسی کی وفاقی عدالت جان میکافی پر جون میں ٹیکس چور کے الزام میں فرد جرم عائد کردی تھی۔

امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جان میکافی نے اپنی آمدنی دوسروں کے نام پر اکاؤنٹس میں جمع کی ہے۔ جان اینٹی وائرس ایجاد کرنے والے جان میکافی پر اگر ٹیکس چوری اور اثاثے مخفی رکھنے کا الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 30 سال تک جیل میں گزارنا ہوں گے۔انہیں جلد اسپین سے امریکہ منتقل کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پاناما پیپرز کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد امریکہ میں دو افراد کو قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ 74 سالہ اکاؤنٹنٹ رچرڈ گیفی کو تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جن پر الزام تھا کہ انہوں نے 2000سے 2017 تک کئی امریکیوں کو ٹیکس چھپانے میں مدد کی۔ جبکہ امریکہ ہی کے 83 سالہ بزنس مین ہیرالڈ جاؤشم کو بھی ٹیکس چوری پر چار سال قید کی سزا دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ جان میکافی نے 1987 میں انٹی وائرس تخلیق کیا تھا اور اس انٹی وائرس اور اپنی کمپنی کا نام اپنے ہی نام سے "میکافی ” رکھا تھا

  • حامد میر اور سلیم صافی اسے ایک انقلابی امام بنا کر کب کالم تحریر کریں ،
    کاشف اور بادامی کب پروگرام کریں گے کہ اس جعلی اکاونٹ والے منی لانڈرر چور پر مقدمہ چلا تو امریکی حکومت کتنے ہفتوں مہینوں میں گر سکتی ہے ۔۔
    ایک چور پکڑا گیا اور پاکستانی میڈیا چپ کیوں ۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >