آئی فون کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، ایپل کمپنی نے 4 نئے فونز متعارف کرادیئے

امریکا کی معروف ٹیک کمپنی ایپل نے 5 جی ٹیکنالوجی کے حامل آئی فون 12 سیریز کے 4 نئے فونز متعارف کرادیئے۔ کرونا کے پیش نظر ایپل کمپنی کی جانب سے تعارفی تقریب کا انعقاد ورچوئل طریقے سے کیا گیا۔

ایپل کی جانب سے آئی فون 12 منی، آئی فون 12، آئی فون 12 پرو، آئی فون 12 پرو میکس متعارف کرایا گیا، یہ پہلا موقع ہے کہ ایپل نے بیک وقت ایک ہی سیریز کے چار فون مارکیٹ میں دے دیئے ہیں۔ پہلی بار ہے کہ ایپل نے صارفین کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر بجٹ کا فون پیش دیا ہے تاکہ شوقین افراد اپنی جیب کے حساب سے اپنا من پسند فون خرید لیں۔

اگر ان نئے فونز کے فیچرز کی بات کی جائے تو آئی فون 12 منی کا ڈسپلے 5.4 انچ، آئی فون 12 کا 6.1 انچ، آئی فون 12 پرو 6.1 انچ اور آئی فون 12 پرو میکس کا 6.7 انچ دیا گیا ہے۔ واضح ہے کہ اس سے قبل آئی فون کا اتنے بڑے ڈسپلے والا فون نہیں لایا گیا۔

آئی فون 12 سیریز کے چاروں فون 5 جی ٹیکنالوجی کے حامل ہیں جبکہ یہ او ایل ڈی ڈسپلے اور اے 14 بائیونک پراسیسر سے لیس ہیں۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پراسیسرز اینڈرائیڈ فون کے مقابلے میں 50 فیصد دگنی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آئی فون کے چاروں موبائلز میں آئی او ایس 14.2 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جبکہ اس میں جدید فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔

آئی فون مِنی ایپل کا پہلا واحد سیٹ ہے جسے مِنی کا نام دیا گیا ہے، اس کو دنیا کا ہلکا ترین 5 جی فون قرار دیا گیا ہے جبکہ اس میں فیس ان لاک کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ فون کا ڈسپلے 5.4 انچ، مین کیمرا 12 میگا پکسل بمعہ ایف 1.6 آرچر، دوسرا کیمرا 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، وائرلیس چارجنگ فیچر جیسی جدید سہولیات بھی اس فون میں شامل ہیں۔ اس کی قیمت699 ڈالر سے شروع ہوتی ہے جوکہ انٹرنل میموری کے حساب سے بڑھتی ہے۔

آئی فون 12 فلیٹ اسکرین ہے جس کا ڈسپلے 6.1 انچ کا ہے، یہ فون کالے، سفید، نیلے، سرخ اور سبز رنگوں میں دستسیاب ہوگا جبکہ اس کے بیک پر دو کیمرے ہوں گے۔ آئی فون 12 کا مین کیمرا 12 میگا پکسل ہے جبکہ دوسرا 12 میگا پکسل الٹراوائیڈ، وائر لیس چارجنگ فیچر، ڈیوائس کی پشت پر مقناطیس بھی دیا گیا ہے۔ آئی فون 12 اور آئی فون 12 منی واٹرپروف ہیں، یعنی یہ پانی میں خراب نہیں ہوسکتے۔ اس کی قیمت 799 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

آئی فون 12 پرو سٹین لیس سٹیل ڈیزائن ہے جو سٹیل، گولڈ اور نیلے 3رنگوں میں دستیاب ہے، اس کا ڈسپلے 6.1 انچ، بیک پر تین کیمرے، کم روشنی میں کیمرے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے لیڈرا سینسر، سرامکس شیلڈ ٹیکنالوجی شامل ہے۔ آئی فون پرو میں 12 میگا پکسل وائیڈ، 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے دیئے گئے ہیں۔

سرامکس شیلڈ ٹیکنالوجی کے حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر فون صارف کے ہاتھ سے گر جائے تب بھی اس کے گلاس کو نقصان نہیں پہنچے گا اور نہ ہی کوئی خراش آئے گی۔ کمپنی نے آئی فون 12 پرو کی قیمت 999 ڈالر مقرر کی ہے جبکہ آئی فون پرو کے 128 جی بی والے فون کی قیمت 999 ڈالر، 256 جی بی 1149 ڈالر، 512 جی بی 1349 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

آئی فون پرو میکس کی بات کی جائے تو یہ بھی سٹیل باڈی ہے اور تین سلور، گولڈ اور نیلے رنگوں میں دستیاب ہے، اس کا ڈسپلے 6.7 انچ ہے، جبکہ اس میں بھی سرامکس ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے۔ آئی فون 12 پرو میکس میں ایک نیا 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا 65 ایم ایم فوکل لینگتھ کے ساتھ دیا گیا ہے جو ڈھائی گنا زیادہ زوم کرسکتا ہے۔ اس کی قیمت 1099ڈالر رکھی گئی ہے۔ جبکہ اس کی بھی میموری کے حساب سے قیمت بڑھتی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >