پاکستان میں فائیوجی انٹرنیٹ سروس کب متعارف کرائی جارہی ہے؟

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ حکومت 5جی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کے لیے تیزی سے کوشش کر رہی ہے اور دسمبر 2021 تک فائیو جی سروس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی ہے۔< امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبہ بندی کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ’زونگ‘ کے ساتھ مل کر اسلام آباد کے ایک اسپتال میں فائیو جی سروس کا ٹرائل بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سے قبل اسلام آباد، کراچی اور گوادر کو فائبر آپٹکس سے منسلک کرنے پر کام مکمل کرنا ہوگا جس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ ان کی وزارت نے ملک میں 5جی اسپیکٹرم کی بولی کے لیے پالیسی کمیٹی بنائی ہے جس میں تمام موبائل کمپنیوں کے علاوہ فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے فی الحال 5جی لائیسنسز کی نیلامی کے لیے بین الاقوامی کنسلٹنٹ کی تلاش شروع کر رکھی ہے۔ کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کے بعد 5جی سروس کی بولی، اس کی ابتدائی قیمت اور دیگر شرائط طے کی جائیں۔ یاد رہے کہ رواں برس جنوری میں "زونگ" اور"موبی لنک" 5جی کے ٹرائیل کر چکے ہیں جس دوران ویڈیو کال ٹیسٹنگ میں انٹرنیٹ کی سپیڈ 1.5GB فی سیکنڈ رہی تھی. دنیا کے دیگر ممالک 4G کے بعد اب تیز ترین رفتار رکھنی والی انٹرنیٹ سروس ’5G‘ پر منتقل ہو رہے ہیں جس کے لیے موبائل کمپنیوں نے 5G فون بھی مارکیٹ میں پھیلا دیئے ہیں.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >