واٹس ایپ پالیسی سے پریشان کروڑوں لوگوں نے ٹیلی گرام کا استعمال شروع کر دیا

واٹس ایپ کے مدمقابل ٹیلی گرام کے وارے نیارے، 3 روز میں ڈھائی کروڑ لوگوں نے اس ایپ کا استعمال شروع کر دیا، مجموعی صارفین کی تعداد50 کروڑ سے متجاوز

واٹس ایپ کی متنازع پالیسی کے باعث اس کے صارفین کی تعداد بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے مگر اس پالیسی کا کمپنی کی جانب سے 4جنوری کو اعلان کیے جانے کے بعد دیگر حریف کمپنیوں کو بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے جن کی تعداد میں حیران کن حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس حوالے سے ٹیلی گرام نے حال ہی میں اپنے صارفین سے یہ خوشخبری شیئر کی جس کے مطابق ٹیلی گرام استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 50 کروڑ سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ صرف گزشتہ 3دن کے اندر ڈھائی کروڑ نئے صارفین نے خود کو ٹیلی گرام پر رجسٹر کیا ہے۔

ٹیلی گرام کے آفیشل اکاؤنٹ سے بتایا گیا ہے کہ ان نئے صارفین میں سے 38 فیصد ایشیا، 27 فیصد یورپ، 21 فیصد لاطینی امریکا اور 8 فیصد مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھتے ہیں۔

ٹیلی گرام انتظامیہ نے صارفین کو بھیجے جانے والے پیغام میں کہا کہ وہ اپنے صارفین کا ان پر اعتماد دیکھ کر بہت خوش ہیں کیونکہ انہی کی وجہ سے وہ یہ سنگ میل عبور کر سکے ہیں۔

ٹیلی گرام نے اپنے صارفین کو یہ بھی مشورہ دیا کہ حال ہی میں اس سروس کا استعمال شروع کرنے والے صارفین کو اینی میٹڈ اسٹکر اور ویڈیو میسج کے ذریعے خوش آمدید کہیں کیونکہ یہ ایک نیا فیچر ہے جو کہ ٹیلی گرام کو دیگر ایپس سے مختلف بناتا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >