پاکستان نے واٹس ایپ کے طرز کی اپنی سوشل میڈیا ایپ تیار کر لی
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، پاکستان نے واٹس ایپ جیسی کی اپنی سوشل میڈیا ایپ بنا لی
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کو بڑی خوش خبری سناتے ہوئے وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے واٹس ایپ کی طرز کی اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن بنانے کا اعلان کیا ہے، جس کی تصدیق خود وزیر برائے آئی ٹی امین الحق نے کی ہے۔
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا پاکستانی سوشل میڈیا ایپلی کیشن کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ ہماری آئی ٹی کی ٹیم نے واٹس ایپ کی طرز پر "سمارٹ آفس” کے نام سے سوشل میڈیا ایپلی کیشن تیار کرلی ہے،تاہم مذکورہ اپلیکیشن ابھی تجربات کے مراحل سے گزر رہی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ابتدائی مراحل میں سمارٹ آفس نامی اپلیکیشن سرکاری افسران اور ملازمین استعمال کریں گے، انہوں نے کہا مذکورہ ایپلیکیشن کی لانچنگ جون 2021 میں متوقع ہے، تاہم تب بھی یہ سوشل میڈیا ایپلی کیشن آزمائشی بنیادوں پر لانچ کی جائے گی۔
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ عنقریب اسی طرز کی دوسری ایپلی کیشن کسی اور نام سے عام پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کے لیے بھی لانچ کر دی جائے گی، جس میں واٹس ایپ کی طرح صارف کا ڈیٹا اور ریکارڈ مکمل طور پر محفوظ ہوگا، جس میں ایپلیکیشن ڈیولپرز کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا۔
واٹس ایپ کا متبادل
ہم سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ کی اپ ڈیٹ پالیسی کے حوالے سے پاکستانی صارفین میں پائی جانے والی تشویش سے بخوبی آگاہ ہیں اور تمام معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے اپنی پالیسیوں کو مرتب کررہے ہیں.#WhatsappPrivacy #WhatsApp #MOITT #DataProtection pic.twitter.com/YkT2tZKb9U
— Ministry of IT & Telecom (@MoitOfficial) January 15, 2021
There needs to be a alternative to US social media platforms.
Simply if google and apple decide not to host these apps, then these apps wont be anything more than worth a Chapati…
And why would Google and Apple do so ?