صارفین کی شدید تنقید کام کر گئی ،واٹس ایپ کی تبدیلی پالیسی مؤخر
صارفین کی تنقید اور متبادل ایپس پراکاؤنٹس،واٹس ایپ کی تبدیلی پالیسی مؤخر
واٹس ایپ انتظامیہ نے اپنے صارفین کو مطمئن کرنے اور انہیں سنگنل اور ٹیلی گرام سمیت دیگر متبادل اور رائیول ایپس پر اکاؤنٹس بنانےسے روکنے کیلئے بالاخر گھٹنے ٹیک ہی دییے، واٹس ایپ نے صارفین کے ڈیٹا شیئرنگ کے معاملے سے متعلق تحفظات اور خدشات دور کرنے کیلئے اہم اقدام اٹھالیا، اب واٹس ایپ کی نئی پرائیوٹ میں تبدیلی کا فیصلے میں پندرہ مئی تک توسیع کردی گئی ہے، واٹس نے ایپ نے صارفدین کو آٹھ فروری تک پالیسی میں تبدیلی اپنانے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔
واٹس ایپ انتظامیہ کا ٹوئتٹس کہنا ہے کہ صارفین کے نئی پالیسی سےمتعلق تحفظات کے باعث تبدیلی موخر فیصلہ کیا گیا ہے،پالیسی پر نظر ثانی کیلئے صارفین کی رائے بھی شامل کی جائے گی،واٹس ایپ نے کہا کہ ہم سے رابطہ کرنے والے ہر فرد کا شکریہ، ہم واٹس ایپ صارفین سے براہِ راست رابطہ کرکے غلط فہمی کا ازالہ کریں گے، 8 فروری کو کسی کے بھی اکاؤنٹ ختم یا معطل نہیں کئے جائیں گے۔ مئی میں ہم اپنے کاروباری منصوبے کو دوبارہ پیش کریں گے، ہم چاہتے ہیں کہ صارفین کو ہماری شرائط جاننے اور جائزہ لینے کا مناسب وقت مل جائے، ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم کوئی اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں کریں گے۔
Thank you to everyone who’s reached out. We're still working to counter any confusion by communicating directly with @WhatsApp users. No one will have their account suspended or deleted on Feb 8 and we’ll be moving back our business plans until after May – https://t.co/H3DeSS0QfO
— WhatsApp (@WhatsApp) January 15, 2021
We will make sure users have plenty of time to review and understand the terms. Rest assured we never planned to delete any accounts based on this and will not do so in the future.
— WhatsApp (@WhatsApp) January 15, 2021
پالیسی کی دستاویز کو مسترد کرتے ہوئے صارفین نے اپنا ڈیٹا غیرمحفوظ ہونے کے باعث سگنل اور ٹیلی گرام پر اکاؤنٹس بنانا شروع کردیے، ایپل اور ایپ اسٹور پر سرِ فہرست آگئی تھیں جبکہ بڑی تعداد میں اکاؤنٹس بنانے پر یوززر کیلئے اکاؤنٹ بنانا بھی مشکل ہورہا ہے، جس پر ایپس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ جلد اس مسئلے پر بھی قابو پالیں گے، ان ایپس کی وجہ سے واٹس کے صارفین میں روز بروز کمی ہوتی جارہی ہے، جس پر واٹس ایپ انتظامیہ نے تبدیلی موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واٹس ایپ نے رواں ماہ اپنی نئی پرائیوٹ پالیسی کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت صارفین کا ڈیٹا فیس بک سے شیئر کیا جائے گا، جس پر واٹس ایپ نے وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ نئی پالیسی سے فیملی اور دوستوں کے ساتھ گفتگو پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، نئی پالیسی کا مقصد کاروباری معاملات کو آسان بنانا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ میں پیغامات اور کالز اب بھی “اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ” ہیں اور اس فیچر کو تبدیل نہیں کیا جا رہا ہے،واٹس ایپ اب بھی محفوظ ہے،واٹس ایپ اور فیس بک انتظامیہ نے اس حوالے سے پی ٹی اے کو بھی وضاحتی پیغام بھیجا تھا۔
tossers, this is when God like complex hits humans. they fall!
پنجابی کی مثال ہے "جتھاں دی
کھوتی او جا کھلوتی😂😂🤣😂😂😂😂🤣🤪🤪🤣😂
what about those who already accepted that new policy?
لوگوں کو سب سے پہلے فیس بک کا اکاؤنٹ بند کرنا چاہئے جو تمام برائوں کی جڑ ہے۔
ُ