پاکستان انٹرنیٹ صارفین کے اعتبار سےایشیاء کے دس بڑےممالک میں شامل

بین الاقوامی رپورٹ نے پاکستان کو ایشیاء کے دس ممالک میں شامل کرلیا ہے جن میں 2020 کے دوران سب سے زیادہ انٹرنیٹ صارفین ریکارڈ کیے گئے۔

بین الاقوامی ادارےسٹیٹسٹا کی جانب سے جاری کردی رپورٹ میں پاکستان کو ان 10ایشیائی ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جن کا ایشیاء کے کل انٹرنیٹ صارفین میں سب سے زیادہ شیئر ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایشیائی مئی 2020 کے ریکارڈز کے مطابق انٹرنیٹ صارفین میں سے سب سے بڑا حصہ چینی صارفین کا ہے جو 37اعشاریہ 1 فیصد بنتا ہے، دوسرے نمبر پر بھارت کا نمبر ہے جس کے صارفین کا حصہ 24 اعشاریہ3 فیصد ہے۔
اس فہرست میں پاکستان چھٹے نمبر پر براجمان ہے اور ایشیائی انٹرنیٹ صارفین میں پاکستان کا شیئر 3 اعشاریہ 1 فیصد رہا ہے۔

ر پورٹ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین میں اضافے کی ایک وجہ کورونا بحران کے دوران آن لائن مصروفیات کا بڑھنا بھی ہوسکتا ہے، کیونکہ لاک ڈاؤن کے دوران تعلیم اور کاروباری سرگرمیاں زیادہ تر آن لائن منتقل ہوگئی تھیں ۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے بھی اس حوالے سے جاری کردہ اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین میں یہ اب تک کا سب سے بڑا اضافہ ہے، یوٹیوب، واٹس ایپ، انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور نیٹ فلکس سب سے زیادہ مشہور انٹرنیٹ پلیٹ فارمز ہیں ، اور سوشل میڈیا پر چلنے والے زیادہ تر ٹرینڈز کا تعلق کورونا وائرس اور اس سے متعلق حکومتی اقدامات سے تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>