ایلون مسک کی انٹرنیٹ کمپنی پاکستان میں اپنی سروسز کا آغاز کب تک کرے گی؟
ایلون مسک کی انٹرنیٹ کمپنی پاکستان میں اپنی سروسز کا آغاز کب تک کرے گی؟ اس کی سپیڈ اور ماہانہ کتنے روپے میں یہ کنکشن مل سکے گا؟
سائنس اورٹیکنالوجی سے متعلق خبریں دینے والے ادارے کا دعویٰ ہے کہ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی ملکیتی کمپنی اسپیس ایکس کی انٹرنیٹ سروس اسٹارلنکس جو کہ دنیا کے کئی ممالک میں کامیابی سے کام کر رہی ہے اب جلد پاکستان میں بھی دستیاب ہو گی۔
اس حوالے سے اسلام آباد میں موجود ایک شہری حماد ڈار نے ٹوئٹرپر بتایا کہ انہوں نے اس سروس کے لیے درخواست دی جس کے لیے انہوں نے فیس ادا کر دی ہے تاہم سروس کا آغاز ہونے پر اس تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت مل سکے گی۔
Got invited last night to reserve Starlink spot for services in Islamabad, Pakistan. I didn’t expect this to happen this soon. Starlink is coming to Pakistan! pic.twitter.com/6ViK4gC59V
— Hamad Dar (@HamadDar) February 26, 2021
یاد رہے کہ اسپیس ایکس کی جانب سے بنائے گئے اس سیٹلائٹ انٹرنیٹ کو 2015 میں لانچ کیا گیا تھا جس کا مشن ہے کہ 2022 تک دنیا کے کونے کونے تک تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت متعارف کرائی جائے گی۔
اسی کے پیش نظر خیال کیا جا رہا ہے کہ 2022 کے اختتام تک اسٹارلنکس پاکستان میں بھی اپنی سروس کا آغاز کرے گا، جس کے لیے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
اسٹار لنکس کی انٹرنیٹ سروس کے حوالے سے کہا جا رہا ہےکہ اس کی سپیڈ 900 ایم بی پر سیکنڈ سے 1 جی بی پرسیکنڈ تک ہو گی جو کہ پہلے سے پاکستان میں موجود سروس پرووائڈرز کے لحاظ سے بہت ہی تیز ہے۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ اس تیز ترین انٹرنیٹ کیلئے ماہانہ 80 ڈالر مقرر کیے جائیں گے جوکہ علاقائی لحاظ سے تو بہت زیادہ ہیں تاہم کچھ لوگوں کا خیال ہے اس قدر تیز انٹرنیٹ سروس ملے تو یہ پیسے کچھ بھی نہیں ہیں۔
آپ تنقید برداشت نہیں کرتے اور بلاک کر دیتے ہیں ۔
براۓ مہربانی مجھے ان بلاک کریں
Desperately want it. Fcuk Telenor and Mobilink…..
It is quite costly which include the set up and equipment
At least hard to get at domestic level in uk still due to cost and area coverage problem
Area coverage? This is satellite. Works even in Atlantic Ocean in the middle.