خلا میں جدید آرائشوں سے آراستہ دنیا کا پہلا لگژری ہوٹل

ہوٹل کی حیرت انگیز خصوصیات جانیے

دنیا کا پہلا خلائی ہوٹل 2025 میں تیاراور 2027 میں آپریشنل ہو جائے گا . یہ ہوٹل زمین کے نچلے مدارمیں تعمیر کیا جائے گا ۔ ہوٹل میں ریستوران، سینما، ہیلتھ سپا اور بار جیسی سہولیات موجود ہوں گی ۔ اس کے علاوہ ہوٹل میں جم، لائبریری، کنسرٹ ہالز اور لاؤنجز موجود ہوں گے۔

یہ ہوٹل وائیجر سپیس سٹیشن میں تعمیر کیا جائے گا، یہ سپیس سٹیشن ایک بڑے دائرے کی شکل میں ہو گا ۔ سپیس سٹیشن کو گھما کر مصنوعی کشش ثقل پیدا کی جائے گی ۔ یہ کشش ثقل اتنی ہو گی جتنی چاند پر پائی جاتی ہے۔

تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کے لیے الگ جگہ مختص ہو گی ۔ ماڈیولز میں مسافر اور عملے
کے افراد رہائش پذیر ہوں گے ۔ ایک ماڈیول 20 میٹرز طویل اور 12 میٹرز چوڑا ہو گا۔

یہ ہوٹل گیٹ وے فاؤنڈیشن تیار کر رہی ہے تعمیر میں ناسا کے سابق سائنسدان شامل ہیں ۔

 

 


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>