کیا آپ دنیا کے مشہور ترین افراد سے بات کرنا چاہتے ہیں؟

کیا آپ دنیا کے امیر ترین لوگوں سے بات کرنا چاہتے ہیں ؟ ایسے لوگ جن کو آپ صرف ٹویٹر پر فالو کرتے ہیں اور جن کے ساتھ بات کرنے کا آپ سوچ بھی نہیں سکتے؟ اب آپ کی یہ خواہش پوری ہو سکتی ہے ۔

سوشل میڈیا کے اس جدید دور میں آئے روز نت نئی ایپلی کیشنز تیار ہو رہی ہیں، ہماری زندگی سوشل میڈیا ایپس سے بھری ہوئی ہے۔ ہم روزانہ فیس بک ، انسٹاگرام، واٹس ایپ، یو ٹیوب اور اس طرح کی درجنوں ایپلی کیشنز روزانہ استعمال کرتے ہیں ۔ ہم ان پر فوٹوز لگاتے ہیں اور ویڈیوز شیئر کرتے ہیں مگر اب ایک ایسی ایپ بھی ہے جس کے زریعے  آپ فوٹو یا ویڈیو شیئر نہیں کرسکتے بلکہ اس میں یا تو آواز سن سکتے ہیں یا پھر بول کر اپنی آواز لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں۔ یہ ایک قسم کی آڈیو بیس سوشل میڈیا اپلیکیشن ہے ۔

اس ایپ کا نام کلب ہاؤس ہے اور دنیا بھر میں اس کے بہت زیادہ چرچے ہو رہے ہیں۔ کلب ہاؤس میں آپ ایک روم کریٹ کر سکتے ہیں اور دوسروں کو انوائٹ کر سکتے ہیں اور اس طرح آپ ایک دوسرے سے آڈیو کال کے ذریعے گفتگو کرتے سکتے ہیں۔ اس میں سب سے خاص بات یہ ہے کہ اگر کوئی دنیا کی سیلیبرٹی آپ کو انوائٹ کرے تو آپ کو اس کے روم میں جانے کی اجازت مل جاتی ہے جہاں آپ ہاتھ ہلا کر سوال پوچھ سکتے ہیں۔

چند روز قبل ٹیسلا کے بانی الون مسک نے ٹویٹ کیا کہ مجھے کلب ہاؤس پر جوائن کریں تو دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں لوگوں نے اس ایپ کو جوائن کر لیا۔ دنیا کے بڑے بڑے بزنس مین اور ارب پتی لوگ یہاں پر آتے ہیں اور ایک دوسرے سے one on one انٹریکٹ کرتے ہیں۔اس کے علاوہ بھی ہر کمیونٹی کے اہم ترین افراد یہاں موجود ہوں گے۔

یہ ایپ فی الحال صرف اور صرف آئی فون یوزرز کے لیے ہے۔ آپ اس پر اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں، تصویر لگا سکتے ہیں اور یوزر نیم جنریٹ کر سکتے ہیں لیکن کسی بھی روم کو جوائن کرنے کے لئے آپ کے پاس انویٹیشن ہونا ضروری ہے۔

کلب ہاؤس کا انٹرفیس باقی اپلیکیشنز کی طرح ہے۔ اس میں آپ دوسرے رومز کو ایکسپلور کرسکتے ہیں۔ ایک بیل آئیکن بھی موجود ہے جو آپ کو نوٹیفیکیشن دیتا ہے اور ساتھ میں فالورز کا آپشن بھی موجود ہے جس کے ذریعے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کو کس کس نے فالو کیا ہے۔

یہ ریڈیو کی طرح ایک پلیٹ فارم ہے جس میں آپ صرف آواز سن سکتے ہیں اور اپنی آواز دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں۔ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ کانوں میں ہینڈ فری لگا کر کہیں بیٹھ کر کسی بھی جگہ ساتھ میں اپنا کام بھی کر سکتے ہیں اور دوسروں کے میسج کو سن بھی سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر اگر آپ کسی ایسے روم کا حصہ ہیں جس میں معروف شخصیات بات کر رہے ہیں ویو کرنے پر آپ کے سوال کا جواب ضرور دیں گے۔ اس طرح آپ کا اس سیلیبرٹی یا معروف شخصیت سے بات کرنے کا خواب پورا ہو سکتا ہے۔

اس اپلیکیشن کو دو افراد نے تیار کیا ہے۔ جن کا نام پال ڈیوی سن اور روہان سیٹھ ہے۔ تھوڑے عرصے میں یہ ایپ اینڈرائڈ یوزرز کے لیے بھی دستیاب ہو جائے گی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>