نہم کے طالب علم نے واٹس ایپ کی طرز پر ایپ بناڈالی

کراچی کے ایک نویں جماعت کے طالب علم نے واٹس ایپ طرز پر موبائل ایپلیکیشن بنالی ہے جس میں واٹس ایپ سے زیادہ فیچرز موجود ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کے رہائشی نویں جماعت کے طالب علم سید نبیل حیدر جعفری نے” ایف ایف میٹنگ” کے نام سے میسجنگ ایپ تیار کی ہے اور اسے گوگل پلے سٹور پر بھی پیش کردیا گیا ہے۔

پانچ فروری کو پلے سٹو ر پر دستیاب ہونےو الی اس ایپ کو اب تک سینکڑوں افراد نے ڈاؤن لوڈ جبکہ 180 افراد نے 5 سٹار ریٹنگ بھی دیدی ہے۔

نبیل حیدر کا کہنا ہے کہ اس ایپ کو اب تک ایک لاکھ سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے، بچے کی تلاش کراچی کی ایک سماجی تنظیم کے سربراہ ظفر عباس نے کی اور اس بچے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ظفرعباس سے بات کرتے ہوئے نبیل حیدر کا کہنا تھا کہ اس ایپلیکیشن میں بھی واٹس ایپ کی طرح صارفین کے پیغامات اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گے، مالی حالات کی چکی میں پسنے والے مڈل کلاس کے اس ہونہار بچے نے 10 ہزار روپے جمع کرکے لیپ ٹاپ خرید ا اور اس ایپ کی تیاری شروع کی۔

نبیل کے مطابق تین سال کی لگاتار محنت کے بعد یہ ایپ اب مکمل طور پر تیار ہے اس میں کمزور نظر کے افراد کیلئے فونٹ سائز بڑھانے، رنگوں کو اپنی مرضی سے منتخب کرنے، کلر بلائنڈ افراد کیلئے مخصوص رنگوں کے امتزاج جیسے منفرد فیچرز بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔

  • I have checked it gave 5 points to encourage him but later deleted it, becauseit was serving telugu films Indian films and things like this. Whatsapp is not promoting holywood etc.

  • This kid is somehow lying, I dont want to demotivate him but the thing is that this app is a clone of Telegram, He just changed the skin and cover and yes this is time taking, But he is working on HP Laptop on which he cant run heavy application one of the known application is Android Studio, I appreciate for what he done it wasn’t easy, but this is not his application He cant claim this application, Modification don’t make you owner of any application but Best of luck anyways.
    Unfortunately, His app is made on this website https://appsgeyser.com/create-messengerV2-app/
    Anyone can make this messenger very easily with your custom name and logos.
    This app uses telegram API, which means you are using telegram with another name. and Telegram is an open-source application.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >