ویب کی ایجاد کے 32 برس مکمل،ویب کے بانی نے انٹرنیٹ کے متعلق دلچسپ مطالبہ کر ڈالا

ویب کی ایجاد کو 32 برس مکمل ہو گئے۔ اس موقع پر ویب کے بانی ٹم برنرز کا خط شائع ہو گیا۔ دنیا کے 15 سے 25 برس کے ایک تہائی افراد انٹرنیٹ سے محروم ہیں، ٹم برنرز کا خط میں انکشاف۔

ٹم برنرز نے پوری دنیا کی آبادی تک انٹرنیٹ پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ کی غیرموجودگی میں لوگ اپنے ٹیلنٹ کا اظہار نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا دنیا میں صرف ایک تہائی نوجوانوں کو گھر میں انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہے۔ یونیسیف کے مطابق دنیا بھر میں 2.2 ارب نوجوانوں کو قابل اعتماد انٹرنیٹ میسر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا قابل اعتماد انٹرنیٹ نہ ہونے کے باعث نوجوان آن لائن تعلیم سے محروم ہیں۔ 428 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری سے پوری دنیا کو انٹرنیٹ مہیا کیا جا سکتا ہے۔ تعلیم کی طرح انٹرنیٹ بھی نوجوانوں کا بنیادی حق تسلیم کیا جانا چاہیئے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>