گوگل کا رواں سال بڑی سرمایہ کاری اور10 ہزار نئی ملازمتیں دینے کا اعلان

گوگل جو کہ انٹرنیٹ کی دنیا میں سب سے بڑی کمپنی ہونے کا اعزاز رکھتی ہے اس کے چیف ایگزیکٹیو سندر پچائی نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران امریکا میں 7 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کریں گے جس سے 10 ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

گوگل کے سی ای او نے خبر رساں ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ گوگل کی جانب سے یہ سرمایہ کاری معیشت کی بحالی کے حوالے سے کی جا رہی ہے۔ یہ سرمایہ کاری ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہی کی جائے گی۔

سندر پچائی نے کہا کہ ہم امریکی معیشت کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ اسی لیے عملی اقدامات کررہے ہیں اب مزید 19 ریاستوں میں نئی کمپنیاں کھولیں گے۔ یہ سرمایہ کاری ایسے ڈیٹا مراکز پر کی جائے گی جنہوں نے کورونا وبا کے دور میں انٹرنیٹ سرچنگ، ای میلز اور دیگر خدمات کو بہترین طریقے سے سرانجام دیا ہے۔

سی ای او گوگل نے بتایا کہ صرف سان فرانسسکو اور کیلی فورنیا میں ہی ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جا رہے ہیں جس سے واضح طور پر نوکریاں پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

  • She just ditched the last question about jobs overseas telling again and again how they are so proud of the 10000 jobs only in US. And btw, the whole interview could not clear the fact as to what particularly the new jobs would be… i mean where exactly are they investing or in which sector?


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >