ائیرلنک نے پاکستان میں اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

لاہور میں ائیرلنک کے اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ یونٹ کا افتتاح

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے لاہور میں ائیرلنک کی جانب سے قائم کئے گئے ‘اسٹیٹ آف آرٹ’ سمارٹ فون بنانے کے یونٹ کا افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دس برس سے زائد عرصہ سے موبائل فون ڈسٹریبیوشن سے منسلک ائیرلنک نے جدید طرز کےسمارٹ فون بنانے کے لئے پروڈکشن یونٹ کا قیام کیا ہے۔ یہ یونٹ لاہور میں بنایا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب میں آئی ٹی اور ٹیلی کام انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی جن میں چیئرمین ای ڈی بی الماس حیدر بھی شریک تھے۔

ائیرلنک نے گزشتہ دس برس میں موبائل فون انڈسٹری کے نامور برانڈز کے ساتھ کام کیا ہے جن میں سام سنگ، آئی فون، ہوائی، شاؤمی، ایلکٹل اور دیگر بین الاقوامی کمپنیاں شامل ہیں۔

ائیر لنک پاکستان میں سرمایہ کاری کا ایک مضبوط حامی رہی ہے اور اس نے 100 فیصد ذاتی ملکیت والی ایکوئٹی کے ساتھ فیکٹری قائم کی ہے جس کی سالانہ پیداوار 60 لاکھ یونٹ ہوگی۔

لاہور میں ائیرلنک کے اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ یونٹ کا افتتاح

یہ نیا منصوبہ اسمارٹ فون پروڈکشن کا وہ یونٹ ہے ، جو معیار اور پیداوار کے تمام بین الاقوامی معیارات کو پورا کرکے ملک میں کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ کے وژن کے ساتھ جدید ترین موبائل فون تیار کرے گا۔

حماد اظہر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرلنک ٹیم کو ان کی کاوشوں پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وزیر اعظم کے وژن کی مناسبت سے وزارت صنعت و پیداوار نے ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنانے کے ساتھ سرمایہ کاری کے لئے سازگار پالیسیاں لانے کا عہد کیا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>