ٹوئٹر کے بانی جیک ڈورسی کا پہلا ٹویٹ کتنے ملین ڈالر میں نیلام ہوا؟

ٹوئٹر کے بانی جیک ڈورسی کا پہلا ٹویٹ کتنے ملین ڈالر میں نیلام ہوا؟ اس سے ملنے والی رقم کہاں استعمال ہوگی؟ دلچسپ انکشاف سامنے آگیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے بانی جیک ڈورسی کی پہلی ٹوئٹ تقریبا 3 کروڑ امریکی ڈالر اور پاکستانی 45 کروڑ روپے سے زائد میں نیلام کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جیک ڈورسی کی جانب سے کی جانے والی پہلی ٹوئٹ کو 2 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد رقم میں نیلام کردیا گیا۔

ایک ملائیشین نژاد ایرانی کاروباری شخص نے پاکستانی 45 کروڑ روپےکی زائد رقم کے عوض اس ٹویٹ کو خرید لیا جبکہ ٹوئٹ کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم بٹ کوائن کے طرز کی کریپٹو کرنسی میں وصول کی گئی۔

جیک ڈورسی کی ٹوئٹ کو فروخت کرنے سے حاصل ہونے والی رقم براعظم افریقہ سمیت دیگر خطوں کے غریب ممالک کے افراد میں فلاحی کاموں میں خرچ کی جائے گی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>