اینڈرائیڈ کے بعد چاند کا مقام بتانے والی”رویت”ایپ اب آئی فون صارفین کیلئے بھی دستیاب

چاند کی درست سمت اور مقام بتانے والی رویت ایپ اب ایپل سٹور سے بھی ڈاؤن لوڈ کی جا سکے گی، اس سے بھی بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ اس ایپ کو آئی فون صارفین مفت میں ڈاؤن لوڈ کر کے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے رویت ایپ پر چاند کی لوکیشن کے حوالے سے عوام کو تفصیلی طور پر آگاہ کر رکھا ہے انہوں نے اس حوالے سے ایپ سے متعلقہ ٹوئٹ کو اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر پِن بھی کر رکھا ہے۔

اس تفصیلی ٹوئٹ میں انہوں نے ایپ کو اینڈرائیڈ پر ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ بھی بتایا تھا۔یاد رہے کہ رواں ماہ 14 اپریل کو پہلا روزہ ہونے کے حوالے سے انہوں نے کئی روز پہلے ٹوئٹ کر دی تھی۔

اس ایپ کے بنانے کا مقصد عوام کو چاند سے متعلق درست معلومات تک رسائی دینا اور درسمت کے تعین کو یقینی بنانا ہے۔

آئی فون صارفین کیلئے لنک 

اینڈرائیڈ صارفین کیلئے لنک 

 


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>