ایکشن سے بھرپور ویڈیو گیم ’کال آف ڈیوٹی‘ کا دوملین ڈالرکی چیمپئن شپ کا اعلان

ایڈونچر سے بھرپور ایکشن ویڈیو گیم ’کال آف ڈیوٹی‘ کی ورلڈ چیمپئن شپ کے دوسرے سیزن کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمپیوٹر اور موبائل کی دنیا کی مشہور ترین شوٹنگ گیم ’ کال آف ڈیوٹی’ نے
دو ملین ڈالر کی ورلڈ چیمپئن شپ کا اعلان کردیا ہے۔

مقابلے میں فاتح قرار پانے والی ٹیموں کے لیے اس عالمی مقابلے میں بیس لاکھ ڈالر کے انعامات رکھے گئے ہیں جو کہ علاقائی امیدواروں اور ورلڈ چیمپئن شپ کے فاتحین میں تقسیم کیا جائے گا۔ مقابلے کا آفیشل اسپانسر سونی ہے۔

چیمپئن شپ میں حصہ لینے کی شرائط و ضوابط کال آف ڈیوٹی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہیں۔

شرائط و ضوابط کے مطابق کھلاڑی کی عمر کم از کم 18 سال یا اس سے زائد ہونی چاہیے۔ کھلاڑی ’ کال آف ڈیوٹی ‘ کو چلانے والے کسی بھی موبائل فون کے ساتھ مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔

اس ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں اہل کھلاڑی اکیلے یا کسی ٹیم کا حصہ بن کر پہلے چار ہفتے تک حصہ لے سکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے کھلاڑی کے پاس 10رینکڈ میچز میں سےمجموعی طور پر 60  پوائنٹس کا ہونا ضروری ہے۔

 دوسرے مرحلے میں کام یاب ہونے والی 250 سرفہرست ٹیموں کو تیسرے مرحلے میں بھیجا جائے جسے ریجنل کوالیفائرز راؤنڈ کا نام دیا گیا ہے۔ اس سےاگلے مرحلے میں جانے کے لیے کھلاڑیوں کو 30 ریکنڈ میچز جیتنا لازمی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>